عزیمت و استقامت کے راستے میں آزمائش ضرور ہوتی ہے۔آمنہ عثمان

 دسمبر04 ( )عزیمت اور استقامت کا راستہ ہی وہ راستہ ہے، جہاں فرد کی آزمائش ہوتی ہے۔راہ حق میں رخصت کا راستہ بھی ہے لیکن عزیمت کا راستہ اختیار کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔جماعت اسلامی پاکستان خواتین کی نائب قیمہ آمنہ عثمان نے اجتماعِ عام مرکزی صفائی ستھرائی کمیٹی کی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکی کو پسند کرتا ہے اور ناپاک لوگوں کو پاک لوگوں سے الگ کردیتا ہے۔ ناساز گار موسم اور راستے کی مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے آپ نے اپنی ذمہ داری کا حق ادا کردیا۔ یقیناًآپ کا شمار محسنین میں کیا جائے گا۔آمنہ عثمان نے مزید کہا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جماعت اسلامی کی دعوت پہ لبیک کہا اور انتظامیہ کی توقعات سے بہت زیادہ لوگوں کی آمد انتظامات کے معیارپر اثر انداز ہوئی۔اجتماع عام کی شرکاء کو جو تکلیف پہنچی اس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔مرکزی صفائی ستھرائی کمیٹی کی نگراں اسماء رشید نے کارکنان کی ان تھک محنت اور بے لوث تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مطمئن چہروں کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے مجھے آپ سب کا بہت تعاون حاصل رہا۔ اسلامی اور خوشحال پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے ہر فرد اپنا جائزہ لے کہ ہم اپنا بھر پورکردار ادا کر رہے ہیں۔ #

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s