اسلامی پاکستان کے روڈمیپ کا 25 دسمبر کو مزار قائد پر اعلان کروں گا ۔سراج الحق

حکومت سیاسی تناﺅ ختم اور انا کی لکیر سے آگے بڑھ کر تحریک انصاف سے مذاکرات کرے ، ٹکراﺅ کی صورت میں سب کی سیاست ختم ہوگی ۔ ہم نے مذاکرات کے لیے جو کوششیں کی ہیں ، وہ اخلاص نیت سے ملک و قوم کی بہتری کے لیے کی ہیں ۔ اسلامی پاکستان کے روڈمیپ کا 25 دسمبر کو مزار قائد پر اعلان کروں گا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق 

1

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی تناﺅ ختم اور انا کی لکیر سے آگے بڑھ کر تحریک انصاف سے مذاکرات کرے ، ٹکراﺅ کی صورت میں سب کی سیاست ختم ہوگی ۔ ہم نے مذاکرات کے لیے جو کوششیں کی ہیں ، وہ اخلاص نیت سے ملک و قوم کی بہتری کے لیے کی ہیں ۔ اسلامی پاکستان کے روڈمیپ کا 25 دسمبر کو مزار قائد پر اعلان کروں گا ۔ ملک میں سیاسی پارٹیاں برائے نام ہیں ، ظالموں کا ایک گروہ بھیس بدل کر مختلف سیاسی پارٹیوں کا نام لے کر عوام پر مسلط ہو جاتاہے ۔ مظلوم طبقات ہمارے ایجنڈے کا ساتھ دیں تو ملک سے ہمیشہ کے لیے اس ظلم و جبر کا خاتمہ ہوسکتاہے ۔نابینا افراد پر پولیس کا تشدد انتہائی قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکز ی ذمہ داران کے اجلاس اور جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
    سراج الحق نے کہاکہ استعمار کی خوشنودی کیلئے اللہ سے بغاوت کا رویہ پاکستان کے تمام مسائل اور مشکلات کاسبب ہے ۔جس قوم نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر اللہ کے نظام کیلئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا، اس پر مسلط حکمران مسلسل اللہ کی نافرمانی کرتے چلے آرہے ہیں ۔سودی نظام نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے ،اللہ تعالیٰ سے جنگ کرکے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ سکون اور اطمینان حاصل کرسکے گا تو اس سے بڑھ کر او ر کوئی خود فریبی نہیں ہوسکتی ۔عوام پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں
     سراج الحق نے کہا کہ جب تک دورنگی اور منافقت کا رویہ ترک کرکے ہم صدق دل سے اللہ تعالی سے توبہ نہیں کرتے پاکستان اسی طرح مسائل میں گھرا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ شریعت کا نظام ہی پاکستان کو خوشحال پاکستان بناسکتا ہے ،آج ملک میں غربت ،مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کا راج ہے ،قدرت کی طرف سے وسائل کی فراوانی کے باوجود ہم دشمن قوتوں کے آگے بھکاری بنے ہوئے ہیں ،یہود و ہنودا ور نصاری جو دنیا میں اسلام کے پھیلاﺅ کو ہر قیمت پر روکنا چاہتے ہیں ہمارے حکمران ان کے آگے جھولی پھیلا کر قومی غیرت و حمیت کو نیلام کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام اگر اب بھی سمجھتے ہیں کہ ان کی محرومیوں اور مجبوریوں کو یہی لوگ ختم کرسکتے ہیں تو اس سے بڑی خوش فہمی اور کوئی نہیں ۔سراج الحق نے کہا کہ 68سال سے ایک ہی کلب کے لوگ بھیس بدل بدل کر اقتدارپر براجمان ہوتے چلے آرہے ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان کو ناکام بنانے کیلئے انگریزوں اور ہندوﺅں کا ساتھ دیا مگر جب پاکستان بن گیا تو یہ لوگ انگریزوں سے حاصل کردہ جاگیروں اور سرمائے کے بل بوتے پر اقتدار پر مسلط ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو پامال کرنے اور ملکی قوانین کا مذاق اڑانے والے قانون کی بالا دستی اور جمہور کے اقتدار کی بات کرکے 68سال سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور عوام بار بار ان کے دھوکے میں آکر پھر انہی کو اپنی گردنوں پر سوار کر لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کامیاب اجتماع عام نے عوام کے اندر امید کی ایک نئی کرن پیدا کی ہے ،اسلامی پاکستان کے ایجنڈے سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو نیا حوصلہ اور عزم ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم قومی قیادت کو اس ایجنڈا پر متحد کرنے کی کوشش کریں گے ۔سراج الحق نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے جماعت اسلامی کی مرکزی شورٰی کے سابق رکن ڈاکٹر سید منصورعلی کی دینی و تحریکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی اور غلبہ دین کیلئے وقف کررکھی تھی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s