جماعت اسلامی فاٹا کے ذمہ داران کا اجلاس

جماعت اسلامی فاٹا کا اہم اجلاس ،متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ

qqq1

جماعت اسلامی فاٹا کے ذمہ داران کا اجلاس ،شمالی و جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی فوری اور باعزت اپنے علاقوں کو واپسی کا مطالبہ ،پولیس اہلکاروں کی جانب سے متاثرین کے ساتھ ناروا سلوک کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،اتوار کے روزامیر جماعت اسلامی فاٹا صاحبزادہ ہارون الرشید کی صدارت میں جماعت اسلامی حلقہ قبائل کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی فاٹا ڈاکٹر منصف خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سمیع اللہ جان محسود،نائب امرائزرنور آفریدی،سردار خان ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر اول گل آفریدی،اور جماعت اسلامی فاٹا کے ترجمان شاہ جہان آفریدی نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی فاٹاکے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی اور جنوبی وزیر ستان کے متاثرین کی فوری اور باعزت واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے اور جو علاقے کلئیر کئے جاچکے ہیں وہاں پر ان علاقوں کے متاثرین کو واپس بھیج دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کو جلد ازجلد مالی پیکیج دیا جائے اور صرف اعلانات پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں متاثرین کے علاج معالجے کا مفت بندوبست کیا جائے اور طلبہ کیلئے صوبے کے سکولوں میں تعلیم کا بھی بندوبست کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے متاثرین کو جگہ جگہ تنگ کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں اور بے جا پولیس اہلکار قبائلی عوام کو تنگ کررہی ہے جو قابل تشویش امر ہے اس لئے صوبائی حکومت پولیس کو لگام دے اور انکا قبلہ درست کردے،انہوں نے کہا کہ باڑہ متاثرین کو حکومت نے بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑا ہے اور ابھی تک انکی مالی امداد شروع نہیں کی گئی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ باڑہ متاثرین جوکہ دوسری بار متاثر ہوکربے سرو سامانی کی حالت میں در بدر ٹھوکریں کھارہے ہیں انکیلئے فی خاندان کم سے کم 50ہزار روپے نقد پیکیج دیا جائے تاکہ متاثرین باڑہ اپنے لئے اشیائے ضرورت زندگی خرید سکیں ۔اجلاس میں جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے شاہ جہان آفریدی کو شباب ملی فاٹا کا صدر مقرر کرتے ہوئے انکو فاٹا کے نوجوانوں کو قبائل کے حقوق کیلئے منظم اور پرامن جدوجہد شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s