عوام ملک میں چارماہ سے جاری بحران کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں ۔ سراج الحق

عوام ملک میں چارماہ سے جاری بحران کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی اس ملک کے غریب اور مظلوم لوگوں کی آواز بنے گی ۔ پچیس دسمبر کو کراچی میں پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔سراج الحق

IMG_1278

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام ملک میں چارماہ سے جاری بحران کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی اس ملک کے غریب اور مظلوم لوگوں کی آواز بنے گی ۔ 25 دسمبر کو کراچی میں پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک بڑے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    سرا ج الحق نے کہا کہ موجودہ بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کا جتنی جلد ممکن ہو خاتمہ ہونا چاہئے ،حکومت اور پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کی بحالی اور کمیٹیوں کا قیام انتہائی مثبت پیشرفت ہے ،دونوں فریقوں کو موقعہ کو غنیمت جانتے ہوئے تمام خدشات اور تحفظات کو پس پشت ڈال کرمذاکرات کی میز پر بیٹھ جانا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ بہت سی قوتیں مذاکرات کو سبوتاژ اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی تاک میں ہیں ،مذاکراتی عمل جتنا پر اعتماد اور شفاف ہوگا اتنا ہی اس کی کامیابی کے امکانات بڑھیں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی طرف سے مثبت رویوں سے قوم کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سے جمہوری عمل مستحکم ہوگا۔
    سراج الحق نے کہاکہ آئی ڈی پیز کو جلد از جلد ان کے گھروں میں واپس پہنچانے کا انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں بچے پچھلے آٹھ ماہ سے تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s