سراج الحق زخمی بچوں کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق زخمی بچوں کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

pic sirajul haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے سانحہ پشاور کی اطلاع ملی۔دورہ اور تقریب منسوخ کر کے واپس پشاور پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے رابطہ ،واقعے پر اظہار افسوس ،خود بھی جائے وقوعہ اورہسپتال کا دورہ کیا اوراپنے صوبائی وزراء کو فوری جائے وقوعہ اور ہسپتالوں میں زخمیوں کی فوری مدد کیلئے ہدایات دیں ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق گذشتہ روز پشاور سے اسلام کیلئے روانہ ہوئے جہاں پر سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی ،پشاور ورسک سکول میں دہشت گردی کے واقعے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر راستے سے پشاور واپس پہنچ گئے اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے صوبائی وزراء کو جائے وقوعہ اور ہسپتالوں میں متاثرین سانحہ پشاور کی مدد کیلئے پہنچنے کی ہدایات دیں بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات وسنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان بھی پہنچ گئے اور اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کادورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی بچوں سے ملے اور اظہار ہمدردی کی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سکول کے ننھے منھے خون میں لت پت نونہالوں کی حالت دیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔ اس موقعہ پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے فوری ریلیف کے حوالے سے بھی مسائل سے آگاہی حاصل کی ہسپتال انتظامیہ نے خون کی کمی اور خصوصا او نیگیٹیو اور بی نیگیٹیو خون کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا جس پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے ذیلی تنظیموں سمیت پوری قوم سے ہسپتالوں میں پہنچ کر خون دینے کی اپیل کی امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر پشاور کے ہسپتالوں میں خون دینے کیلئے مختلف اضلاع سے رضاء کاروں کا تانتا بند گیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کرکے واقعے پر اظہار افسوس اور زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s