پنجاب اور وفاقی حکومت نوٹس لے اور افغان مہاجرین کو تحفظ مہیا کیا جائے .لیاقت بلوچ

پاکستان اور افغانستان نے مہاجرین اور انصار کی اسلامی تاریخ کو زندہ رکھاہے ۔ یہ تعلق دنیا بھر کے لیے مثالی ہے ۔ افغانستان سے امریکہ اور نیٹو فورسز کا انخلا پاکستان اور افغانستان دونوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے اب دونوں حکومتوں اور افواج کے مسائل کے مثبت حل کی طرف جانے کا فیصلہ کن مرحلہ ہے ۔

IMG_48662
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجر رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کا جغرافیائی مقام بہت اہم ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان خونی ، دینی ، مذہبی ، ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں ۔ دونوں ممالک میں غالب اکثریت مسلمانوں کی ہے جن کا رہن سہن ، روٹی روزی ، تہذیب و تمدن اورثقافت مشترک ہے دونوں ممالک کے عوام میں انسانی ہمدردیاں ، رواداریاں ، جرأت و استقامت اور غیر ت و حمیت یکساں پائی جاتی ہے ۔ دونوں ممالک میں غربت ، بیماری ، تکالیف اور مشکلات خصوصاً دشمن کی چالیں بھی ان کے خلاف ایک جیسی ہیں ۔ 35 سال سے پاکستان اور افغانستان نے مہاجرین اور انصار کی اسلامی تاریخ کو زندہ رکھاہے ۔ یہ تعلق دنیا بھر کے لیے مثالی ہے ۔ افغانستان سے امریکہ اور نیٹو فورسز کا انخلا پاکستان اور افغانستان دونوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے اب دونوں حکومتوں اور افواج کے مسائل کے مثبت حل کی طرف جانے کا فیصلہ کن مرحلہ ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ دو ہمسایہ اور اسلامی ممالک کے قریبی تعلقات کے ڈر اور خوف کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں سازشیں اور مشترکہ منصوبے بنارہے ہیں ۔ سانحہ پشاور ، آرمی پبلک سکول میں غیر انسانی ، المناک اور ہولناک خون ریزی تاریخ انسانی پر بدنما داغ کا واقعہ ہے ۔اس واقعہ کی پشت پر بھی دشمن قوتوں کا اصل ہدف یہ ہے کہ کہ دو برادر اسلامی ملک ایک دوسرے کے قریب نہ رہ سکیں ۔ پاکستان ، افغانستان کی حکومتوں خصوصاً افغانستان کے عوام کو اس صورتحال میں بیدار رہ کر اپنا کردار ادا کرناہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ لاہور میں اعظم کلاتھ مارکیٹ وسطی ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ۔ملک میں دہشتگردی کے حالات اور روک تھام کے اقدامات کی آڑ میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کی روش بہت تشویش نا ک ہے ۔ افغان تاجر پاکستانی کپڑا افغانستان اور وسطی ایشیا کے تمام ممالک تک لے کر جاتے اور پاکستان کو زر مبادلہ کما کر دیتے ہیں ۔ حکومتی اداروں کی روش تجارت کو خراب کررہی ہے ۔ پنجاب اور وفاقی حکومت نوٹس لے اور افغان مہاجرین کو تحفظ مہیا کیا جائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s