آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کی جرأت و بہادری نے پوری پاکستانی قوم کو نیا حوصلہ دیا ہے ۔سراج الحق

  آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کی جرأت و بہادری نے پوری پاکستانی قوم کو نیا حوصلہ دیا ہے ۔ تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی بنیادی ہے۔ اگر موجودہ پولیس فورس اس کے لئے ناکافی ہے تو ہنگامی بنیادوں پر پولیس فورس میں مزید بھرتیاں کرکے کمی کو پورا کیا جائے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق 

20150113_101657

پشاور ( ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کی جرأت و بہادری نے پوری پاکستانی قوم کو نیا حوصلہ دیا ہے ۔ تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی بنیادی ذمہ داری حکمرانو ں کی ہے۔ اگر موجودہ پولیس فورس اس کے لئے ناکافی ہے تو ہنگامی بنیادوں پر پولیس فورس میں مزید بھرتیاں کرکے کمی کو پورا کیا جائے۔سیکورٹی کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ سکولوں کی انتظامیہ پر ڈالنا درست پالیسی نہیں ۔ اسلامی پاکستان ۔ خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔ پاکستان صرف زمین کے ایک ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ ایک عقیدے ، نظرئے اور فلسفے کا نام ہے۔ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ کے نعرے کو عملی جامہ پہنا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز آرمی پبلک سکول اور ورسک ماڈل سکول کے دورے کے موقع پر طلبہ اور اساتذہ سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق جونہی آرمی پبلک سکول میں داخل ہوئے تو سکول کے طلباء اور اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بہت سے طلبہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے آٹو گراف لئے ۔ سکول کی خواتین اساتذہ نے بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے سراج الحق نے آرمی پبلک سکول کی خواتین اساتذہ کی جرأت و بہادری کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خواتین اساتذہ نے اپنی جان نچھاور کرکے طلبہ کی جان بچائی ۔ بعد ازاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آرمی پبلک سکول کے قریب واقع ورسک پبلک سکول کا بھی دورہ کیاجہاں پر باقاعدہ ایک تقریب منعقد ہوئی، قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترم میں سراج الحق سمیت تمام موجود افراد کھڑے ہوگئے۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ترجمان اسراراللہ ایڈوکیٹ ، جماعت اسلامی کی صوبائی سیاسی کمیٹی کے سیکرٹری بحر اللہ خان اور سابق صوبائی وزراء کاشف اعظم چشتی اور حافظ حشمت خان کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل خالد وقاص چمکنی اور امداد خان خلیل بھی امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں ، بازاروں اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کی بنیادی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ 16دسمبر کا سانحہ ہماری تاریخ کا ایک دردناک باب ہے ۔ 16دسمبر کے بعد میں نے آرمی پبلک سکول کا دوسری بار دورہ کیا ہے ۔ جماعت اسلامی دہشت گردی کے خلاف قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کلاس رومز میں بھی گئے اور طلبہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔ طلبہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے طلبہ کے چہروں پر عزم اور حوصلہ ہے ۔ طلبہ ہی ہمارا مستقبل ہیں۔16دسمبر کو ہم سے ہمارا مستقبل چھیننے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی اور مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ آپس میں بیٹھ کر مسائل حل کریں اور معاملے کو چوکوں اور چوراہوں تک نہ لے جایا جائے ۔ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s