امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا آرمی پبلک سکول کا دورہ،سکول کے بچوں نے والہانہ استقبال کیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا آرمی پبلک سکول کا دورہ

shamshad sb
پشاور ( )امیر جماعت اسلامی سراج الحق منگل کے روز جونہی آرمی پبلک سکول پشاور میں داخل ہوئے تو سکول کے طلباء نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ متعدد طلبہ نے امیر جماعت اسلامی سے آٹو گراف لئے ۔ امیر جماعت اسلامی نے سکول کی خواتین اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی اور 16دسمبر کو ہونے والے دردناک سانحے کے موقع پر جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق طلبہ میں گھل مل گئے اور ان سے گفتگو کی اور انہیں دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں طلبہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوائے ۔ آرمی پبلک سکول آمد کے موقع پر پاک فوج نے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی 16دسمبر کے سانحے میں زخمی ہونے والے ایک استاد کی عیادت کے لئے سٹاف روم میں گئے اور زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر ہونے پر انہیں داد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم ایک بہادر قوم ہے اور 16دسمبر جیسے بزدلانہ اور سفاکانہ حملوں کے ذریعے انہیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سانحہ 16دسمبر کے بعد آرمی پبلک سکول کا یہ دوسرا دورہ تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s