سراج الحق کے آرمی پبلک سکول کے زخمی اساتذہ کی عیادت کیلئے پشاور ہسپتالوں کے دورے

سراج الحق کے آرمی پبلک سکول کے زخمی اساتذہ کی عیادت کیلئے پشاور ہسپتالوں کے دورے
زخمی اساتذہ کے ساتھ وقت گذارا ،بات چیت کی اور مزاج پرسی کی ،تعلیم کے فروغ کیلئے پرعزم اساتذہ کو امیر جماعت اسلامی کا خراج تحسین ۔

20150118_155650

پشاور(        )
سراج الحق کے آرمی پبلک سکول کے زخمی اساتذہ کی عیادت کیلئے پشاور ہسپتالوں کے دورے
زخمی اساتذہ کے ساتھ وقت گذارا ،بات چیت کی اور مزاج پرسی کی ،تعلیم کے فروغ کیلئے پرعزم اساتذہ کو امیر جماعت اسلامی کا خراج تحسین ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی آرمی پبلک سکول سانحے میں زخمی اساتذہ کی عیادت،زخمیوں کی مزاج پرسی اور ان سے بات چیت،حصول تعلیم اور فروغ تعلیم مشن اور اس مشن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اساتذہ کے عزم و حوصلہ کو خراج تحسین۔گذشتہ روز بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور پہنچنے پر سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخمی اساتذہ کی عیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سارا دن مختلف مقامات اورہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی مزاج پرسیوں میں گذارا زخمی اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی اور انکے حوصلے اور ہمت کو داد دی ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق بعد ازاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی گئے جہاں پر انگلش ٹیچر الطاف ،بلال اور سلیمان سمیت دیگر اساتذہ کرام کی عیادت کی اور انکے ساتھ بات چیت کی اس موقع پر زخمی اساتذہ نے امیر جماعت اسلامی سراج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی مصروفیت کے باوجود سانحہ کے دن بھی پشاور میں امدادی کاروائیوں ،زخمیوں کو خون کی فراہمی اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے نہ صرف کوششیں کیں بلکہ ان کاموں امدادی کاروائیوں کی نگرانی بھی کی ۔اساتذہ نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی ،فروغ تعلیم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے باہمت اور حوصلہ مند اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد صوبہ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے قوم پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی تعلیم سب سے اہم ہے اور تعلیم کے حصول میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں قوم کے بچوں کے تعلیم کے حصول کو جاری رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ ہمارے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اور خوہش رکھتا ہے کہ ہمارے ہاں تعلیمی سرگرمیاں رک جائیں لیکن انشاء اللہ ہم ان سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s