امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا المرکزالاسلامی میں اپنے حلقہ انتخاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف وفود سے ملاقاتیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا المرکزالاسلامی میں اپنے حلقہ انتخاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف وفود سے ملاقاتیں ،عوامی مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے ،  

20150122_111335

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا المرکزالاسلامی میں اپنے حلقہ انتخاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف وفود سے ملاقاتیں ،عوامی مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے،ممبران قوم اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ اور صاحبزادہ یعقوب خان بھی ہمراہ تھے ،ممبران اسمبلی کوتعلیم اور صحت اورصاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی سہولیات پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت،گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکزالاسلامی پشاور میں اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور عوامی مسائل سنے اس موقع پر جماعت اسلامی کے ممبران قومی اسمبلی صاحب زادہ طارق اللہ،صاحبزادہ یعقوب خان ،بھی انکے ہمراہ تھے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے کئے اس موقعہ پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو تعلیم یافتہ اور مہذب بناکر ہی ہم قوم کو ایک پرامن پاکستان دے سکتے ہیں تعلیم کے شعبے میں ترقی کئے بغیر کسی بھی قوم نے ترقی نہیں کی اس لئے ہم اس وقت تعلیم کو بنیادی اہمیت دے رہے ہیں انہوں نے ممبران قوم و صوبائی اسمبلی و وزراء کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دیں اور اس منسلک منصوبوں کی مکمل نگرانی کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت عوام کیلئے امید کی کرن ہے اور عوامی مقبولیت سے اندازہ لگتا ہے کہ انشاء اللہ اب اگلی باری اسلامی پاکستان کی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ورغلانے کا وقت گذر چکا ہے عوام اب اچھے اور برے کی تمیز کرنے والے ہیں اور کوئی طاقت اب پاکستان کو اسلامی پاکستان بننے سے نہیں روک سکتا،قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے المرکز الاسلامی پشاور میں ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ،صاحبزادہ یعقوب خان،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شبیر احمد خان نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s