سراج الحق کا 28 ممالک کے سربراہان اور عالمی اداروں کے ذمہ داران کے نام خط

اقوام متحدہ میں قانون سازی کے ذریعے انبیائے کرام کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ روکا جائے ۔
سراج الحق کا 28 ممالک کے سربراہان اور عالمی اداروں کے ذمہ داران کے نام خط

siraj3
پشاور22جنوری 2015ء
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے28ممالک کے سربراہان اور عالمی اداروں کے ذمہ داران کے نام اپنے خط میں فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ میں قانون سازی کے ذریعے انبیائے کرام کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ روکا جائے۔عالمی برادری تمام انبیاء اور آسمانی کتب کے احترام کو لازم قرار دے اور اس قبیح جرم کا ارتکاب کرنے والاکسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہواس کے خلاف انسانیت کے خلاف جرم کا مقدمہ درج کیا جائے ۔فرانس، ڈنمارک، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور امریکا سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور اقوام متحدہ اور OICکے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں سراج الحق نے کہا ہے کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کے خاکوں اور آپﷺ کی شان میں گستاخی نے پوری مسلم دنیا کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ضروری ہے کہ مؤثر قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ فرانس میں شائع ہونے والے رسالے کے خاکوں جیسے افسوس ناک اقدام کا اعادہ نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے انسانوں کی آزادی، احترام کو تسلیم کرتے ہیں ضروری ہے کہ امت مسلمہ اور امت مسلمہ کی محبوب ہستی کے لیے بھی یہ حق تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے بعض یورپی ممالک میں مساجد اور عام مسلمانوں کے خلاف ہونے والی متعصبانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے خلاف پرتشدد کاروائیاں تنازعات میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ کسی بھی معمولی سی اقلیت کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ پورے ملک ، پورے براعظم یا ساری دنیا کا امن تلپٹ کر کے رکھ دے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اوران کے انبیاء کا یکساں بھرپور احترام کیا جانا ضروری ہے اور ریاست کو اس ضمن میں سخت قوانین وضع کرنے چاہئیں۔امیر جماعت اسلامی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے اصل اسباب تلاش کیے جائیں اور ان کا سدباب کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s