نریندر مودی جیسے انتہا پسند اور مسلمانوںکے قاتل کو اوباما کی آشیر باد خطے کو جنگ کے حوالے کرنے کی سازش ہے ۔سراج الحق

نریندر مودی جیسے انتہا پسند اور مسلمانوںکے قاتل کو اوباما کی آشیر باد خطے کو جنگ کے حوالے کرنے کی سازش ہے ،امریکہ اور بھارت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اگر انہوں نے کسی مشترکہ ایڈوینچرکی کوشش کی تو یہ جنگ صرف اس خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ عالمی امن کیلئے تباہ کن ہوگی.سراج الحق کا منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب

pic 2pic 1 

لاہور29جنوری 2015ئ
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نریندر مودی جیسے انتہا پسند اور مسلمانوںکے قاتل کو اوباما کی آشیر باد خطے کو جنگ کے حوالے کرنے کی سازش ہے ،امریکہ اور بھارت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اگر انہوں نے کسی مشترکہ ایڈوینچرکی کوشش کی تو یہ جنگ صرف اس خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ عالمی امن کیلئے تباہ کن ہوگی ۔کشمیر کشمیریوں کا ہے بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ لے اتنا ہی اس کا فائدہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب امرا حافظ محمد ادریس، اسد اللہ بھٹو ،راشد نسیم ،میاں محمد اسلم سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،سید وقاص انجم جعفری اور سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم بھی موجود تھے ۔
    سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا ہر جگہ ماتم کیا جارہا ہے ، پانچ مشیرخارجہ ہونے کے باوجود خارجہ پالیسی کی کوئی سمت مقرر نہیں ،حکمران امریکہ کی کھلے عام دھمکیوں اور پاکستان کے خلاف سازشوں کے باوجود امریکی گود میں بیٹھنا اپنی کامیابی سمجھتے ہیں ،امریکہ خطے میں بھارت کو بالادست قوت بنانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے اور اس نے بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی بھی یقین دہائی کروادی ہے جوکسی طرح بھی خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی تضادات اور گومگو کی صورتحال سے دوچار ہے ،حکمران ابھی تک امریکی گود سے اترنے کو تیار نہیں ،انہوں نے کہا کہ اس موقع پر خود وزیر اعظم کو چاہئے تھا کہ خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی امریکی سازشوں کے خلاف کھل کر بات کرتے اور امریکی سفیر کو بلا کر واضح پیغام دینا چاہئے تھا۔سراج الحق نے کہا کہ ہم نے تو حکومت کو کھلے دل سے آفر دی ہے کہ اگر ان کے پاس وزارت خارجہ سنبھالنے کیلئے اہل فرد نہیں تو ہم آپ کو بلامعاوضہ خدمات دینے والے افراد مہیا کرنے کو تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب تک حکمران اپنی ذات کے خول میں بند ہیں ملک کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا رہے گا۔
    سراج الحق نے مرکزی ذمہ داران کی مشاورت سے نوجوانوں کو بڑی تعدا د میں جماعت میں شامل کرنے اور اس سال کو نوجوانوں کا سال قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جماعت اسلامی آئندہ ماہ ملک بھر میں نوجوانوں کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرے گی۔سراج الحق نے کہا کہ ملک کا نوجوان طبقہ اپنے مستقبل کے حوالے سے سخت پریشان ہے ،لاکھوں نوجوان ہاتھوں میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں پکڑے نوکری کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن کسی کو روز گار نہیں مل رہا ،انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں مگر نااہل حکمرانوں کو ذرا برابر خیال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو باعزت روز گار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
    دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں راہنماﺅں نے ملک اورخطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا اور پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کا جائزہ لیا اور ان کے تدارک کے حوالے سے گفتگو کی ۔ 
       

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s