خطے اور دیگر اسلامی ممالک میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ اور اس کی پالیسیاں ہیں۔سراج الحق

خطے اور دیگر اسلامی ممالک میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ اور اس کی پالیسیاں ہےں ، اس وقت 13 اسلامی ممالک میں امریکی پالیسیوں کے باعث خطرناک جنگ ہورہی ہے ، پاکستان میں مظلوم اور ظالم کے درمیان کشمکش جاری ہے جماعت اسلامی مزدوروں ، مظلوموں اور محنت کشوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے فیوڈل اور ظالم طبقے کے خلاف جدوجہد کررہی ہے ، بلوچستان کا مسئلہ یہاں قیادت کو اعتماد میں لے کر حل کیا جاسکتا ہے جب تک ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور میرٹ کی بحالی نہیں ہوگی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔سراج الحق کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

pic sirajul haq

لاہور31جنوری 2015
    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خطے اور دیگر اسلامی ممالک میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ اور اس کی پالیسیاں ہےں ، اس وقت 13 اسلامی ممالک میں امریکی پالیسیوں کے باعث خطرناک جنگ ہورہی ہے ، پاکستان میں مظلوم اور ظالم کے درمیان کشمکش جاری ہے جماعت اسلامی مزدوروں ، مظلوموں اور محنت کشوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے فیوڈل اور ظالم طبقے کے خلاف جدوجہد کررہی ہے ، بلوچستان کا مسئلہ یہاں قیادت کو اعتماد میں لے کر حل کیا جاسکتا ہے جب تک ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور میرٹ کی بحالی نہیں ہوگی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے ، مدت سے پہلے کسی بھی حکومت کو گرانے کے نظریہ کے حق میں نہیں البتہ احتجاج ، جلسے ، جلوس جمہوریت کا حسن ہیں اس کا حق ہر کسی کو حاصل ہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد الفلاح ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی امیر عبدالمتین اخونزادہ ، عبدالولی شاکر اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے ۔
     امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ روئے زمین پر بدامنی اور دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ ہے جنہوں نے جاپان پر ایٹم بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو لقمہ اجل بنادیا ۔ افغانستان میں نائن الیون کا بہانہ بنا کر جس انداز میں بمباری کی گئی وہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ۔ امریکہ پاکستان میں بھی بدامنی اور دہشت گردی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر اس کے باوجود ہم بھی اپنے آپ کو حالات وواقعات سے بری الذمہ نہیں سمجھتے ، 65 سالوں سے ہم ایک قوم کیوں نہیں بن سکے آج بھی ہم قبیلے ، مسلک اور زبان کی بنیاد پر فخر کرتے ہیں
    سراج الحق نے کہاکہ پاکستان میں مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ غیر منصفانہ تقسیم کا ہے ۔بلوچستان میں بے پناہ وسائل جن میں گیس ، کوئلہ ، کرومائٹ ، سونا اور دیگر معدنیات شامل ہیں وافر مقدار میں موجود ہیں لےکن یہاں غربت اور ناخواندگی سب سے زیادہ ہیں ۔ یہاں کے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لے کر روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔میں اسلام آباد سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے یہاں کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے ۔ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جس کاغذی پیکج کا اعلان ہوا تھا اس کو عملی جامعہ پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جو خاموشی ہے یہ نیک شگون نہیں آنے والے کل میں یہ بڑا طوفان ثابت ہوسکتا ہے ۔ کراچی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک گروپ کی اجارہ داری ہے جس کی وجہ سے امن وامان ٹھیک نہیں ہورہا ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے باعث پورا شہر یرغمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرچی میں میڈیا ، عدالتیں اور انتظامیہ یرغمال ہے ایک مخصوص گروہ نے کراچی میں امن وامان کو تباہ کیا ہے ۔ مرکزی حکومت میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے کراچی میں امن وامان قائم کرےں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پےپلزپارٹی ہمیشہ سے شریک اقتدار رہے ہیں مگر اپنے سیاسی مقاصد کے لئے وہ عوام کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پل ڈاٹ کے سروے کے مطابق پاکستان میں صرف جماعت اسلامی کے اندر ہی جمہوریت ہے جبکہ باقی ساری پارٹیاں سرمایہ داروں کے زیر تسلط ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گوادر تک کاشغر روٹ کی تبدیلی کو جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے اور اگر اس طرح کی کوشش کی گئی تو ہم اس کے خلاف ضرور اٹھ کھڑے ہوں گے ۔      
               

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s