اسلامی پاکستان کی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچاکرقوم کو مٹھی بھر اشرافیہ سے نجات دلائینگے۔شبیر احمد خان

اسلامی پاکستان کی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچاکرقوم کو مٹھی بھر اشرافیہ سے نجات دلائینگے۔شبیر احمد خان

shabber ahmad abt

پشاور4فروری 2015
جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان کی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچاکرقوم کو مٹھی بھر اشرافیہ سے نجات دلائینگے،ملکی وسائل کو مٹھی بھر اشرافیہ نے 67سال سے یرغمال بنائے رکھا ہے اوراس وجہ سے پوری قوم غلامی کی زنجیروں میں جھکڑارکھا گیا ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اسلامی پاکستان تحریک قوم کیلئے نوید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد کے دور آفتادہ علاقہ بیروٹ میں حاجی منصبدارخان (مرحوم)تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شبیر احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایک اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے اور قوم سیاست کو یرغمال بنانے والی مٹھی بھر اشرافیہ اور جاگیردار طبقے سے نجات کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تبدیلی ،اور ایک اسلامی ،فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے جماعت اسلامی نے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی جو تحریک شروع کررکھی ہے اس تحریک سے قوم میں ایک ولولے اور جذبے کی لہر دوڑ گئی ہے اور جماعت اسلامی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جس کے مخالفین بھی معترف ہیں انہوں نے کہا کہ قوم اب جان چکی ہے کہ قوم کے مسائل کا ادراک اور حل کرنے والی قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ نت نئے تجربات کا دور گذر چکا ہے اب قوم مٹھی بھر اشرافیہ کی چالوں کو بھی جان چکی ہے اور آنے والے انتخابات میں قوم اس مٹھی بھر اشرافیہ کا احتساب کریگی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s