ایسا میزائل بھی ہونا چاہئے جس سے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،جہالت اور لاقانونیت کو شکست دی جاسکے۔سراج الحق

رعد ،غزنوی اور ابدالی میزائل کے کامیاب تجربات پر مبارک باد مگر کوئی ایسا میزائل بھی ہونا چاہئے جس سے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،جہالت اور لاقانونیت کو شکست دی جاسکے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق

123

لاہور4فروری 2015
    امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ رعد ،غزنوی اور ابدالی میزائل کے کامیاب تجربات پر مبارک باد مگر کوئی ایسا میزائل بھی ہونا چاہئے جس سے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،جہالت اور لاقانونیت کو شکست دی جاسکے ۔کمپیوٹر دور میں جس ملک کے لاکھوں بچے سکول نہ جاتے ہوں وہاں کے حکمرانوں کوترقی و خوشحالی کی باتیں زیب نہیں دیتیں ۔ وفاق المدارس کے پانچوں بورڈز کے مطالبے کے باوجود حکومت دینی مدارس کیلئے ایک نصاب اور ایک بورڈ قائم نہیں کررہی ۔ملک میں یکساں نصاب تعلیم سے ہی طبقاتی تقسیم کو ختم کیا جاسکتاہے ،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی اور سی ایس ایس کا امتحان اردو زبان میں لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں منعقدہ آل پاکستان سیرت النبی ﷺ پر تقریری مقابلہ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے وزیر مملکت برائے تعلیم و دفاع انجینئر بلیغ الرحمن ،امیر جماعت اسلامی پنجاب و چیئر مین غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ڈاکٹر سید وسیم اختر ،صدر غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ نذیر احمد جنجوعہ ،امجد اسلام امجد، پاکستان تحریک انصاف کی راہنما نوشین حامد ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور عامر انجم جعفری نے بھی خطاب کیا ۔سیرت النبی ﷺ پر تقریر ی مقابلہ جات میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔ یہ مقابلے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تھے اور اس میں مڈل و میٹرک کے طلبہ نے حصہ لیا۔ امیر جماعت سراج الحق نے اول دوئم اور سوئم آنے والوں میں نقدانعامات ،تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔
    سراج الحق نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی تاریخ سے سبق سیکھے اور کشمیری مسلمانوں کو آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے دبا کر رکھنے اور اسلحہ کے زور پر کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔کشمیر ی عوام نے لاکھوں نوجوانوں کی شہادتیں دیکر تاریخ کے ماتھے پر لکھ دیا ہے کہ ان کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران بھی آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت اور طائفوں کے تبادلوں سے مکار ہندو کو سر پر بٹھانے کی پالیسی چھوڑ دیں ۔مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لاکھوں کشمیریوں کے قاتل ہندوستان سے دوستی کی باتیں زیب نہیں دیتیں ۔پاکستانی حکمرانوں کی طرف سے بھارت سے دوستی کے دعوے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ۔ انہوں نے مودی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے امریکی ایماءپرکسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے خطرناک نتائج بھگنا پڑیں گے اور پاکستان کے کروڑوں نوجوان محمود غزنوی کی تاریخ کو دہرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے دنیا کے سامنے کشمیر کے مقدمہ کودرست انداز میں پیش نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی مناتے ہوئے پوری قوم اس بات کااظہار کرے گی کہ وہ کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے ۔
    سراج الحق نے کہا کہ مغربی تہذیب کے کچھ ترجمانوں نے حضرت محمد ﷺ کی اہانت کو اپنا وطیرہ بنا کر اپنے لئے تباہی اور بربادی کا گھڑھا کھودا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی محبوب ترین ہستی کی توہین کا ارتکاب کرنے والے خدا کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی دو ٹوک پالیسی واضح کرے اور قوم کو اعتماد میں لے ۔انجینئر بلیغ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی حالیہ بحران میں خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حقیقی معنوں میں ایک قومی لیڈر کا قائدانہ کردار ادا کیا ۔ سراج الحق نے قوم کو لسانی ، علاقائی تعصبات اور فرقہ بندی سے نکالنے کے لیے بہترین خدمات انجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر میں بڑی بڑی عوامی ریلیوں کے انعقاد سے قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ۔     

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s