ملک میں ظلم و استحصال پر مبنی سٹیسٹس کو کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کی ضرورت ہے۔دہشت گردی اور دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔.سراج الحق

بلدیہ ٹاؤن کراچی میں 259مزدوروں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے کے اندوہناک سانحے کے بارے میں جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پوری قوم وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے اور اب پتہ چلے گا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کی غیرت اور انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت کا امتحان ہے۔سراج الحق

s1
۰۸؍جنوری ۲۰۱۵ء
بونیر/پشاور ( )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں 259مزدوروں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے کے اندوہناک سانحے کے بارے میں جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم JITکی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پوری قوم وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے اور اب پتہ چلے گا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کی غیرت اور انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت کا امتحان ہے۔ ملک میں ظلم و استحصال پر مبنی سٹیسٹس کو کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کی ضرورت ہے۔دہشت گردی اور دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ دہشت گردی خواہ کوئی کسی بھی نام سے کرے قانون کو فوراً حرکت میں آنا چاہئے اور یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ دہشت گرد کس تنظیم سے تعلق رکھتا ہے ، کونسی زبان بولتا ہے ، ڈاکٹر ہے یا کوئی عالم دین ہے، یونیورسٹی میں پڑھتا ہے یا دینی مدرسے میں ؟ دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنا بہت بڑی غلطی ہے۔ جس کی کوئی حمایت نہیں کرسکتااور اسلام تو امن وسلامتی کا دین ہے اور پیغمبر اسلام ﷺ تو رحمت اللعالمین تھے۔ جماعت اسلامی ٹینک اور بندوق کے زور پر اسلامی نظام کے نفاذ پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اپنے دستور کے مطابق پر امن آئینی اور جمہوری ذرائع سے رائے عامہ کو ہموار کرکے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آکر اپنے ایجنڈے کونافذ کرے گی۔ امریکہ اپنی اسلحہ ساز فیکٹریوں میں بننے والے اسلحہ اور ساز وسامان کے لئے منڈیاں پیدا کرنے کے لئے پوری دنیا کو جنگ و جدل میں دھکیلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ جماعت اسلامی برسراقتدار آکر ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرے گی۔ بارہویں جماعت تک ملک کا ہر بچہ یکساں نصاب کے مطابق تعلیم حاصل کرے گا۔ اس کے بعد جو جس شعبے میں بھی دلچسپی رکھتا ہو اس شعبے میں تعلیم حاصل کرسکے گا۔جماعت اسلامی برسراقتدار آکر غریبوں اور مظلوموں کے معیار زندگی کو بلند کرے گی۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز اسلامی سواڑی ضلع بونیر میں جمعیت اتحاد العماء کے زیر اہتمام ایک بڑے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے صدر مولانا عبدلاکبر چترالی اور جماعت اسلامی ضلع بونیر کے امیر غلام مصطفی ایڈووکیٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امریکہ دنیا میں جنگوں کو ہوا دے رہا ہے لیکن ہمارے پاس امن وسلامتی کا دین ہے اورقرآن کی روشنی سے پوری دنیا سے ظلم کا خاتمہ کرکے عالم انسانیت کو امن کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کا قول ہے کہ کفر پر حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم سے حکومت نہیں چل سکتی۔ معاشرے سے ظلم کے خاتمے کے لئے ہمیں قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا اور ظالموں کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کراچی فیکٹری کے سانحے کے حوالے سے JITکی رپورٹ نے حکمرانوں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے اور اب قوم میاں نوازشریف کا تماشہ کرے گی کہ وہ مظلوموں کو انصاف فراہم کرتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے علماء کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70سالہ تاریخ گواہ ہے کہ اسلامی دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی اسلامی تحریک بندوق اور اسلحے کے زور پر اپنی منزل حاصل نہیں کرسکی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سوچ سمجھ کر اپنے پروگرام کو پر امن آئینی اور جمہوری ذرائع سے عوام تک پہنچانے کی راہ اپنائی ہے۔ جماعت اسلامی نے مینار پاکستان لاہور میں نومبر میں ہونے والے اجتماع عام میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا جو نعرہ اور سلوگن دیا ہے اسے پورے ملک میں عام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسراقتدار آئی تو 30000روپے سے کم آمدن والے گھرانوں کو آٹا ، گھی ، چاول ، دالیں اور چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گی جبکہ پانچ مہلک بیماریوں جیسے کینسر ، امراض قلب وگردہ، یرقان وغیرہ کا مفت علاج ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔ یتیموں ، بیواؤں اور مساکین کی کفالت کا انتظام بھی ریاست کرے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s