سراج الحق جماعت اسلامی کی طرف سے سینیٹ کے امیدوار نامزد ، مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ

سراج الحق جماعت اسلامی کی طرف سے سینیٹ کے امیدوار نامزد ، مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ

images (18)

لاہور12فروری 2015ئ
    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس المرکز اسلامی پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی وپارلیمانی بورڈ لیاقت بلوچ نے کی ۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل شبیر احمد خان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، نائب امراءڈاکٹر محمد اقبال خلیل، مشتاق احمد خان، جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید سمیت جماعت اسلامی کے ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ شبیر احمد خان نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق جماعت پاکستان کی طرف سے سینیٹ کے امیدوار ہوں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان کورنگ کینڈیڈیٹ ہوں گے۔ اس حوالے ایک کمپین کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ صوبائی سینئر وزیر اور وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ہوں گے جو اس حوالے سے کمپین چلائیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s