افغانستان کے سفیر کی سراج الحق سے ملاقات،افغان صدر کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت

افغانستان کے سفیر کی سراج الحق سے ملاقات
افغان صدر کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت
IMG_1928
لاہور15فروری 2015
    پاکستان میں افغانستان کے سفیر جاناں موسیٰ زئی (Janan Mosazai) نے آج منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی اور افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے انہیں دورہ ¿ افغانستان کی دعوت دی، جسے امیر جماعت نے قبول کرلیا۔ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد اصغر اور شعبہ اُمور خارجہ کے ڈائریکٹر عبد الغفار عزیز بھی شریک تھے۔
    سراج الحق نے افغان سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان قوم ایک آزاد و خوددار قوم ہے اور اس نے کبھی بھی بیرونی تسلط قبول نہیں کیا۔ پوری دنیا کو ہمیشہ یہ حقیقت یاد رکھنا چاہیے اور اسی کی بنیاد پر اپنی افغان پالیسی ترتیب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان اور پاکستانی عوام دینی، سماجی، قومی اور تاریخی حوالوں سے یک جان و دو قالب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن و استحکام پاکستان کا امن و استحکام ہے۔ دونوں ملکوں کی عوام کو باہم مل کر تمام اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے برادر اسلامی ملک میں قیام امن اور اتحاد و یگانگت قائم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
    افغان سفیر نے افغان صدر کی طرف سے سراج الحق کو دورہ ¿ کابل کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صدر اشرف غنی کے دورہ ¿ پاکستان اور پاکستانی ذمہ داران کے دورہءافغانستان سے ہمارے برادرانہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔ ہم پوری دنیا سے دوستی اور تعاون کے مضبوط تر تعلقات چاہتے ہیںلیکن پاکستان سے ہمارے مضبوط تعلقات ہماری تمام اندرونی و بیرونی پالیسیوں میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کا تعاون کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s