سراج الحق نےایک ایک مزدور کو گلے لگایا اور ان سے بھرپور محبت کا اظہار کیا

سراج الحق الیکشن کمیشن کے دفتر سے باہر مزدوری کے منتظردیہاڑی داروں کو فٹ پاتھ پر دیکھ کر انکے پاس گئے ،ایک ایک کو گلے لگایا اور ان سے بھرپور محبت کا اظہار کیا

Sirajulhaq mazdoor

پشاور( )
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں مختلف سیاسی رہنماؤں اورامیدواروں سے ملاقاتیں،الیکشن کمیشن کے دفتر سے باہر مزدوری کے منتظردیہاڑی داروں کو فٹ پاتھ پر دیکھ کر انکے پاس گئے ،ایک ایک کو گلے لگایا اور ان سے بھرپور محبت کا اظہار کیا ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق مزدوروں کی حالت سن کر آبدیدہ ہوگئے ،گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات کی سکروٹنی کے موقع پر صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں جمعیت علماء اسلام کے مولاناعطاء الرحمان ،سابق صوبائی وزیر حسین بابک سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی سورتحال پر گفتگو کی ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق جب الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر سے نکل کر جانے لگے تو دفتر سے باہر روزی کی خاطر فٹ پاتھ پر بیٹھے دیہاڑی دار مزدوروں کو دیکھ کر انکے پاس گئے سب کو گلے لگایا اور ان کے ساتھ گھل مل گئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزدوروں کے ساتھ کچھ وقت گفتگو کی ان سے انکے مسائل پوچھے،سراج الحق مزدوروں کے مسائل سن کر آبدیدہ ہوگئے ۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔انشاء اللہ ہم اس ملک کو اسلامی پاکستان بناکر آپ کو معاشرے میں عزت کا مقام دینگے کیونکہ ملکی معیشت میں سب سے اہم رول آپ مزدور لوگوں کا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s