ہم ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آصف لقمان قاضی

ملک میں کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں تمام مسالک کا نمائندہ اجتماع اعلان کرتا ہے کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں:ملی یکجہتی کونسل

90020-JIP-ASIF-LUQMAN

ہم ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 

اسلام آباد( )ملی یکجہتی کونسل کا یہ اجلاس شکار پور ، حیات آباد پشاور اور راولپنڈی مساجد و امام بارگاہوں پر ہونے والے حملوں نیز ملک کے مختلف علاقوں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات نیز جید علماء کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان جو ملک کی تمام مذہبی جماعتوں اور اداروں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ابتداء سے کہتا آیا ہے کہ ملک میں کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں ہے ۔ یہ ادارہ ملک میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا سمبل ہے اور ملک میں ہونے والے پے در پے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر آصف لقمان قاضی نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس میں ملک کے کسی مسلک کا کوئی کردار نہیں بلکہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں شامل تمام جماعتیں ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ ان واقعات کے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ آج کے اجلاس کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ ہم حکومت اور عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تمام مسلک ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف ہیں اور ان کو کسی طرح بھی اسلام سے ہم آہنگ نہیں سمجھتے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو نہ صرف پکڑے بلکہ ان کو عوام کے سامنے لایا جائے ۔ ہم حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک پر بھرپور کاروائی کریں اور انھیں بلا امتیاز سزائیں دلوائیں ۔ہم نے اکیسویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کی تحفظات کے باوجود حمایت کی تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو ۔ وہ افراد جو شدت پسندی کے مقدمات میں ملوث ہیں کو سزا دے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس ملے۔ اس حوالے سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے ہیں تمام مکاتب فکر کے جید علماء پر مشتمل ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کریں گے ۔اس کانفرنس میں تکفیر کے خاتمے نیز مسالک کے مابین مکالمے کی بنیاد رکھی جائے گی ۔ ہم سب مسلمان ہیں اورقران و حدیث کی روشنی میں ہم سب آپس میں بھائی ہیں۔اس اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے دیگر مرکزی قائدین ثاقب اکبر ، پیر عبد الشکور نقشبندی، مولانا عبد الجلیل نقشبندی، قاضی ظفر الحق، علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ سید شفقت شیرازی ، زبیر فاروق، علامہ حیدر علوی،ڈاکٹر عابد رؤف اورکزئی ،سید ذاولفقار علی شاہ ، ڈاکٹر امتیاز، ابو شریف، عامر صدیق اور دیگر رکن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s