سینیٹ انتخابات میں دولت کے بل بوتے پر سینیٹر بننے کی کوششیں کرنے اور قومی مینڈیٹ اور جمہوریت کو یرغمال بنانے والوں کو نااہل قرار دے ۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ

سینیٹ انتخابات میں دولت کے بل بوتے پر سینیٹر بننے کی کوششیں کرنے اور قومی مینڈیٹ اور جمہوریت کو یرغمال بنانے والوں کو نااہل قرار دے ۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ

siraj NSR

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں دولت کے بل بوتے پر سینیٹر بننے کی کوششیں کرنے اور قومی مینڈیٹ اور جمہوریت کو یرغمال بنانے والوں کو نااہل قرار دے ۔عوام تبدیلی اور سٹیٹس کو کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں تو نظام بہتر بن جائیگا ۔نظام دیواروں کا نام نہیں، نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اہل اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ ظفر کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ ظفر کے معاون خصوصی ظفر الاسلام فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سٹیٹس کو کی وجہ سے عام آدم کی زندگی اجیرن ہے ۔ہمارے اپنے وسائل کے ثمرات سے اپنے عوام محروم ہیں ۔سیاست ،جمہوریت اور حکومت گزشتہ 67سال سے مٹھی بھر اشرافیہ کے قبضے میں ہیں جس کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ بھی یرغمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سٹیٹس کو کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بن جائیں تو نظام میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔نظام کو برا بھلا کہنے والے نظام کو خراب اور کرپٹ بنانے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی سٹیٹس کو کے خاتمے اور آئینی و جمہوری طریقے سے اس ملک کو ایک فلاحی واسلامی ملک بنانے کیلئے گذشتہ67سال سے جدوجہد کررہی ہے، اسی جدوجہد کے نتیجے میں اب عوام بیدار ہوچکے ہیں اور سٹیٹس کو کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں کہ اس ملک میں عام آدمی بھی اسمبلی اور ایوان بالا کا ممبر بن سکے گا اور یہی نظام ایک اسلامی اور فلاحی نظام بن جائیگا۔ ہمارے نظام کو سٹیٹس کو اور مٹھی بھر اشرافیہ نے تباہ و برباد اور یرغمال کرکے اسکو داغدار کیا اب اس نظام کو تباہ و برباد کرنے اور یرغمال بنانے والوں کا یوم حساب قریب آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظامت کو چلانے کیلئے اہل اور دیانت دار اورصاف ستھری قیادت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جماعت اسلامی اس ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی و اسلامی ریاست بناکر عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی ۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کو پیسے کا کھیل بنانے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاروائی کرنے کی ضرورت ہے اور جو امیدوار سینیٹ انتخابات کو ایک کاروبار بنانے کی کوشش کررہے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کو ڈس کوالیفائی کردے تاکہ ایک تاریخ رقم ہوجائے اور آئندہ کیلئے کوئی بھی اس قسم کے قبیح اور گھناؤنے جرم اور قومی مینڈیٹ کو کاروبار بنانے کی جرأت نہ کرسکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s