پرویزمشرف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بد امنی کا شکار ہوا اور وہی بد امنی کی لہر ہے جس نے قوم کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ،افغان مہاجرین بدامنی کے ذمہ دارنہیں بدامنی کے ذمہ دار ہمارے ملک کے حکمران ہیں جنہوں نے پرویز مشرف کی پالیسیوں کو جاری رکھا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان

IMG_6014

۰۲؍مارچ ۲۰۱۵ء 
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بد امنی کا شکار ہوا اور وہی بد امنی کی لہر ہے جس نے قوم کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ،افغان مہاجرین بدامنی کے ذمہ دارنہیں بدامنی کے ذمہ دار ہمارے ملک کے حکمران ہیں جنہوں نے پرویز مشرف کی پالیسیوں کو جاری رکھا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ چراٹ روڈ ضلع نوشہرہ میں گلشن عمر کیمپش میں عثمانیہ ویلفئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تاریخی وثقافتی نمائش کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ اللہ کے دین کو اصل صورت میں پیش کرنا وقت کی ضرورت اور علماء کی ذمہ داری ہے اس وقت امت مسلمہ مشکل سے دوچار ہے اور کفری طاقتوں کی سازشوں کی وجہ سے تقسیم در تقسیم ہے علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امت کو تقسیم درتقسیم ہونے سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بدامنی کی دلدل میں دھکیلا گیا تھا جب پرویز مشرف نے امریکہ کو افغانستان پر چڑھائی کیلئے راستہ دیا اور امریکی جنگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا تب سے ملک و قوم کو بدامنی کا سامنا ہے اور پھر پرویز مشرف کے بعد بننے والی حکومتوں کی جانب سے بھی اسی کی پالیسیوں کو جاری رکھنے نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا اور حالات بد سے بد تر ہوگئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء کیلئے ہمیں امریکی جنگ سے نکلنا ہوگا امریکی جنگ سے نکل کر ہی امن و سکون پاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو بدامنی کے ذمہ دار قرار دینے کی باتیں افغان قوم کے دلوں میں نفرتوں کے بیچ بونے کے مترادف ہیں افغان مھاجرین کی ہم نے تیس سال سے زائد مہمان نوازی کی اور پاک افغان دوستی کیلئے مھاجرین کے ساتھ حسن سلوک روا رکھنا چاہئے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s