بارشوں سے تباہی اور ہلاکتوں پر دردانہ صدیقی کااظہارافسوس ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے جائیں، انفرادی واجتماعی طورپر توبہ و استغفار کیا جائے ،حکومت نقصانات کاازالہ کرے

dur
کراچی03 مارچ

 جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کااظہارکیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تباہی اور ہلاکتیں جہاں قدرتی آفت ہیں وہیں حکومت اورضلعی انتظامیہ کی نااہلی وبے حسی کاشاخسانہ بھی ہیں۔اگر حکومت نے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے ہوتے تو اتنے بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کاامکان کم ہوجاتا‘ پنڈی اور دیگر علاقوں میں میں متوقع سیلابی خطرے سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی و اجتماعی طور پراپنے رب کے احکامات کوفراموش کیے بیٹھے ہیں، بحیثیت قوم ہمارا طرز عمل باغیانہ ہوچکا ہے، لہٰذا یہ طوفانی بارشیں اور سیلابی ریلے قہر الٰہی کاسبب بھی ہوسکتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم اپنے رب کی طرف پلٹے اورانفرادی واجتماعی طورپر توبہ و استغفار کیا جائے تاکہ رب کائنات ہم پر کرم فرمائے اورہم پرآنے والی مصیبتوں کو ٹال دے۔ دردانہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بارش متاثرین کی فوری طور پرہرممکن مدد کی جائے اور انکے ہونے والے نقصانات کاازالہ کیا جائے۔دریں اثناء انہوں نے افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر گہرے افسوس اور رنج کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s