مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ حکومت مدارس کی تحفظ کو یقینی بنائے۔ مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جارہی اور نہ مدارس کے طلباء کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے۔ مدارس اور مدارس کے طلباء کو بیجا تنگ نہ کیا جائے۔ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر بنا ہے ۔ ۔شبیر احمد خان

Pic Shabir 12

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل شبیرا حمد خان نے کہا ہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ حکومت مدارس کی تحفظ کو یقینی بنائے۔ مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جارہی اور نہ مدارس کے طلباء کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے۔ مدارس اور مدارس کے طلباء کو بیجا تنگ نہ کیا جائے۔ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر بنا ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ہے ۔بے دین حکمرانوں کے مقابلے میں غلبہ دین کی تحریکوں کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو نیویارک اور واشنگٹن کو قبلہ بنانے کی بجائے مدارس کا رخ کرنا چاہیے۔افغانستان میں 40سے زائد کفری طاقتیں شرمناک شکست سے دو چار ہوئی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خارباجوڑ میں اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے زیر اتحاد اُمت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی حلقہ قبائل صاحبزادہ ہارون الرشید، جمعیت اتحاد العلماء کے صوبائی صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، جمعیت العلماء اسلام (ف) کے سنیٹرمولانا عبدالرشید، امیرجماعت اسلامی باجوڑ مولانا عبدالمجید، منتطم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمود بشیر،صوبائی منتظم اعلیٰ فضل ہادی نے بھی خطاب کیا۔ شبیرا حمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اُمت فرقوں، مسلکوں، ذاتوں اور قبیلوں میں تقسیم ہیں اور اس تقسیم کا فائدہ طاغوتی قوتیں اُٹھا رہی ہیں۔ خیر کی بات کرنے والے بھی آپس کے اختلافات کے شکار ہیں اور یہ اختلافات امت اور انسانیت کی تباہی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن بریلوی، دیوبندی یاشیعہ نہیں بلکہ ہمارا دشمن امریکہ اور استعماری طاقتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد اُمت میں ہی ہماری بقاء ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کا حل آپس کے اختلافات کو بھلانے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر جو نظام مسلط کیا گیا ہے اس میں کرپشن، بدامنی ، بے حیائی اور اخلاقی فساد، سوداور رشوت ہے۔ملک کی معیشت سودی نظام میں جکڑی ہوئی ہے جس میں امیر ، امیر ترین اور غریب ، غریب ہوتا جا رہا ہے اور ان سب کے ذمہ داروہ حکمران ہیں جو اللہ اور اسکے دین سے وفادار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلام نظام کی ضرورت ہے ، اسکے نفاذ ہوگا تب ہی لوگوں کی جانیں اور عزتیں محفوظ ہونگی۔ شبیرا حمد خان نے جمعیت اتحا دالعلماء خیبر پختونخوا کو کامیاب اتحاد اُمت کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد دی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s