سرمایہ کی بنیاد پر سینیٹر بننے والے ملک و ملت کیلئے نہیں اپنے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں ،افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن آج تک شفاف انتخابات کیلئے کوئی نظام نہیں بنا سکا ۔مخالفین کو خیبر پختونخواہ کی مخلوط حکومت میں کوئی میر جعفر نہیں ملے گا۔سراج الحق کی آفیسرز میس میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں اور پشاور میں میڈیا سے گفتگو

IMG_1550

پشاور 4مارچ 2015ئ

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سرمایہ کی بنیاد پر سینیٹر بننے والے ملک و ملت کیلئے نہیں اپنے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں ،افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن آج تک شفاف انتخابات کیلئے کوئی نظام نہیں بنا سکا ۔مخالفین کو خیبر پختونخواہ کی مخلوط حکومت میں کوئی میر جعفر نہیں ملے گا۔ممبران اسمبلی آج فرسودہ سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ۔اراکین اسمبلی اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ کا استعمال کریں ،قوم ضمیر فروخت کرنے والوں کا سخت احتساب کرے گی ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسرز میس میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
    سراج الحق نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنادے تو یہ ملک و ملت کی بہت بڑی خدمت ہوگی ،گزشتہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گونج ابھی تک سنائی دے رہی ہے اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنازعات کا باعث بنی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری انتخابی نظام کو با اعتماد بنا نا ہے ،الیکشن کمیشن کی کمزوری کی وجہ سے عوام کا انتخابات پر سے اعتماداٹھتا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات ارکان اسمبلی کے ایمان کا امتحان ہے ،ووٹ ملک و قوم کی امانت ہے جس میں خیانت کرنے والا چھپ نہیں سکے گا، کسی ممبر نے اپنے ضمیر کو فروخت کرنے کی کوشش کی تو آئندہ عوام ان پر اعتماد نہیں کریں گے اور ان کا کڑا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں عزت و عظمت ایمان کی بنیاد پر ملے گی اس لئے ممبران سینیٹ ا لیکشن میں میرٹ اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اراکین اسمبلی دیانتداری سے اپنا ووٹ استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی پارٹیوں سے وفاداری کا ثبوت دیں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s