عورت کو اسلام نے عزت و تکریم کا مرتبہ دیا ہے اسے بازار کی زینت بنانے والے عورت کے خیر خواہ نہیں ، اس کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔اسلام نے بہن بیٹی اور ماں کی حیثیت سے عورت کو جو بلند مرتبہ عطا کیا ہے اس کا تحفظ کریں گے ۔ہم پاکستان کوایسی اسلامی و فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں غریب کا استحصال نہ ہو،غریب کیلئے وہی قانون ہو جو امیر کیلئے ہے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق

pic conf

لاہور8مارچ2015ء
     امیر جماعت اسلامی پاکستان اور نو منتخب سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عورت کو اسلام نے عزت و تکریم کا مرتبہ دیا ہے اسے بازار کی زینت بنانے والے عورت کے خیر خواہ نہیں ، اس کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔اسلام نے بہن بیٹی اور ماں کی حیثیت سے عورت کو جو بلند مرتبہ عطا کیا ہے اس کا تحفظ کریں گے ۔ہم پاکستان کوایسی اسلامی و فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں غریب کا استحصال نہ ہو،غریب کیلئے وہی قانون ہو جو امیر کیلئے ہے ،ہم چیف جسٹس آف پاکستان کے ہاتھ میں انگریز کے قانون کی بجائے اللہ کے قانون کی کتاب دیکھنا چاہتے ہیں ،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے بہن بیٹی اور بیوی کے حقوق کی ادائیگی کا بھی سرٹیفیکیٹ لیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر منصورہ میں ہونے والی خدیجة الکبریٰ خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر دردانہ صدیقی ،پنجاب کی ناظمہ سکینہ شاہد اور ڈاکٹر حمیرا طارق نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد ،اظہر اقبال حسن اور نذیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے ۔
    سراج الحق نے کہا کہ خواتین کے حقوق صرف کاغذوں میں موجود ہیں عملی دنیا میں یہ حقوق نظر نہیں آتے ۔انہوں نے کہا کہ غریب ماں باپ اپنے بچوں سمیت اجتماعی خودکشیاں کررہے ہیں ،ملک پر ایک ظالمانہ استحصالی اور طبقاتی نظام مسلط ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت میں آکر خواتین کیلئے تعلیم اور صحت کے علیحدہ ادارے قائم کرے گی ،بچوں کی طرح بچیوں کی تعلیم بھی لازمی ہوگی اور ہم ان شاءاللہ شرح خواندگی کو سوفیصد تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف صرف نظام مصطفے ٰ کے نفاذ سے ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر برطانیہ اور فرانس اپنے بزرگ شہریوں کو گزارہ الاﺅنس دے سکتے ہیں تو پاکستان کیوں یہ کام نہیں کرسکتا مگر یہاں کے حکمرانوں نے تمام وسائل اپنے قبضہ میں لے رکھے ہیں اور غریبوں کو تعلیم صحت اور روزگار کی سہولتیں میسر نہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت میں آکر غریبوں کیلئے تعلیم اور صحت کو مفت کردے گی اور طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرکے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی جس میں غریب کا بچہ بھی اسی سکول اور کالج میں تعلیم حاصل کرے گا جس میں امیروں کے بچے پڑھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پانچ بڑی بیماریوں کا مفت علاج کرے گی اور تیس ہزار سے کم آمدنی والے خاندانوں کو آٹا چاول چینی دال اور گھی کی قیمتوں میں سبسڈی دے گی ۔
    جماعت اسلامی نے اسٹیٹس کو کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا اعلان کردیا ہے ،بے شمار قربانیوںکے بعد لا الہ الا اللہ کے نعرے پرحاصل کئے گئے ملک میں امریکی ایجنٹوں کے ظالمانہ نظام کو چلنے کا مزید موقع نہیں دیں گے ۔67سال سے ملک پر اللہ کے باغیوں اور نظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں کا تسلط ہے جنہوں نے سیاست اورمعیشت سمیت تمام قومی اداروں پر قبضہ کررکھا ہے اور اشرافیہ کا یہ گروہ غریب کے منہ سے روٹی کا آخری ٹکڑا بھی چھین لینا چاہتا ہے ،غریب کو تعلیم صحت اور روز گارکی سہولتیں میسر نہیں اور ممبران اسمبلی علاج کے بہانے یورپ اور امریکہ کی سیر کرتے ہیں ،سرکاری ہسپتالوں میں غریب کو ڈسپرین کی گولی نہیں ملتی جبکہ غریب قوم کے نمائندے ایک دانت کے علاج پر 35لاکھ روپے خرچ کردیتے ہیں ،جماعت اسلامی قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ قومی دولت کو لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کرانے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اور چوروں اور لٹیروں کو گریبانوں سے پکڑ کران سے قومی دولت واپس لیں گے۔
    سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں ہماری ماﺅں بہنوں اور بیٹیوں پر ہندوبھیڑے ظلم و بربریت کی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں ،بستیوں اور باغات کو جلایا جارہا ہے ،مسجدوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے ،لاکھوں نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے اور لاکھوں کو گرفتار کرکے عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت کا ہاتھ روکنے اور اس کے ظلم پر آواز اٹھانے کی بجائے فنکاروں اور اداکاروں کے طائفوں کا تبادلہ کررہے ہیں اور دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز سے غداری کرنے والوں کو قوم گریبانوں سے پکڑ کرایک ایک ظلم کا حساب لے گی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s