میرا ایوان بالا تک پہنچنا اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے ،میں پاکستان کے ان مظلوموں ،مجبوروںاور محروموں کی آواز بن کر آیا ہوں جن کی آج تک کسی جگہ شنوائی نہیں ہوئی اور نہ آج تک وہ اپنی فریادیں حکمرانوں کے کانوں تک پہنچا سکے ہیں۔سراج الحق کی سینیٹ کے رکن کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

Siraj ggg

لاہور12مارچ2015ء
     امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ کے رکن کا حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایوان بالا تک پہنچنا اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے ،میں پاکستان کے ان مظلوموں ،مجبوروںاور محروموں کی آواز بن کر آیا ہوں جن کی آج تک کسی جگہ شنوائی نہیں ہوئی اور نہ آج تک وہ اپنی فریادیں حکمرانوں کے کانوں تک پہنچا سکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میںپاکستان کے ان لوگوں کا نمائندہ ہوں جن کے سر پر چھت نہیں،رکشہ ڈائیور،کسان ، غریب ہاری اور ریڑھے تانگے والے اب فخر سے عوام کو بتا سکیں گے کہ ان کی بات کرنے والا اور کسی غریب کا بیٹا بھی ملک کے ایوان بالا کا رکن منتخب ہوگیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ہم نے حکومت اور اپوزیشن کو تجویز دی تھی کہ وہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پر اتفاق رائے سے دو نام تجویز کردیں لیکن چیئرمین کے نام کے بعد ڈپٹی چیئرمین کے نام پر اتفا ق نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ہمیں اپنا نمائندہ شبلی فراز دینا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ میں آنے والے نئے مہمان ہیں امید ہے کہ ہمارے میزبان ہمارے ساتھ اچھا برتاﺅ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اپنا وعدہ پورا کرے تو وہ تحریک انصاف کو ہاتھ سے پکڑ کر پارلیمنٹ میں لے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے دو قدم آگے بڑھ کر اس ایشوکے خاتمہ اور مسئلہ کے حل کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے ۔سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ میں سب ارکان نے حلف لیا ہے کہ وہ آئین پاکستان کا تحفظ کریں گے اور اس پر عمل درآمد کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s