سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں افغانستان کے سابق وزیراعظم انجینئر احمد شاہ کی ملاقات

pic amir jip (1)

لاہور18مارچ 2015ء
    امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں افغانستان کے سابق وزیراعظم انجینئر احمد شاہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں راہنماﺅں نے افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دونوں ملکوں کے مابین صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اسلام کے لازوال رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں ،ہمارے تعلقات جغرافیائی نہیں بلکہ مضبوط نظریاتی بنیادوں پر قائم ہیں ،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ یہ تعلقات ان شاءاللہ مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے ،سراج الحق نے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ،امریکہ کو افغانستان سمیت کسی بھی ملک کی آزادی اور خود مختاری سے نہیں کھیلنا چاہئے اور افغانستان کے معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اپنے افغان بھائیوں کی ہر موقع پر حمایت کی ہے اور یہ تعاون اور حمایت آئندہ بھی جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان خطے کے اہم ممالک ہیں خطے میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں کو اس سلسلہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و امان کو بہتر بنانے اور خوشحالی و ترقی کیلئے بھی ضروری ہے کہ دونوں ملک اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور باہمی اخوت اور بھائی چارہ کو مزید وسعت دینے کیلئے آپس کی غلط فہمیوں کو بھی دور کریں ۔امیر جماعت اسلامی نے افغان عوام کیلئے پاکستانی قوم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s