کراچی کو مکمل طور پر اسلحہ سے پاک کرنے ، پرامن شہر بنانے اور دہشتگردوں اور بھتہ خوروں سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات کیے جائیں۔ کراچی مےں جعلی مےنڈےٹ کی وجہ سے ہی اہل کراچی کے مسائل اور مشکلات مےں اضافہ ہوا ہے ملک کے دےگر حلقوں کی طرح کراچی مےں ہونے والے جعلی الےکشن کا بھی از سر نو جائزہ لےا جائے اور عوام کی حقےقی رائے کے مطابق الےکشن ہو ۔سراج الحق کی کراچی میں پریس کانفرنس

Pic SirajUlHaq

لاہور21مارچ2015ء
    امےر جماعت اسلامی پاکستان سےنےٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو مکمل طور پر اسلحہ سے پاک کرنے ، پرامن شہر بنانے اور دہشتگردوں اور بھتہ خوروں سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات کیے جائیں۔ کراچی مےں جعلی مےنڈےٹ کی وجہ سے ہی اہل کراچی کے مسائل اور مشکلات مےں اضافہ ہوا ہے ملک کے دےگر حلقوں کی طرح کراچی مےں ہونے والے جعلی الےکشن کا بھی از سر نو جائزہ لےا جائے اور عوام کی حقےقی رائے کے مطابق الےکشن ہو ،تا کہ عوام کے حقےقی مےنڈےٹ کی ترجمانی ہو سکے،کراچی مےں جا ری آپرےشن کے ساتھ ساتھ شہر کے بنےادی مسائل کے حل کی طرف بھی توجہ دی جائے ،وفاقی حکومت کراچی کی تعمےر و ترقی کے لےے 5سو بلےن روپے کی گرانٹ کا اعلان کرے اسلام آباد کے منفی اور متعصبانہ روےہ نے ہی بلوچستان کو آتش فشاں بناےا ہے اور حکمرانوں کی ان پالےسےوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دےش بنا لےکن حکمرانوں نے تارےخ سے کوئی سبق نہےں سےکھا ۔ جماعت اسلامی کے مرکز ی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خےالات کا اظہار انہوں ادارہ نور حق مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔اس موقع پر امےر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان عبد المتےن اخوندزادہ ،امےر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعےم الرحمن ،نائب امراءاسامہ رضی ،برجےس احمد ،مسلم پروےز،سےکرےٹری عبد الوہاب،سےکرےٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دےگر بھی موجود تھے ۔
    سےنےٹر سراج الحق نے مسلم لےگ ن اور تحرےک انصاف کے درمےان معاہدے اور جوڈےشل کمےشن کے قےام کا خےر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ےہ ہمارے سےاسی جرگے اور پوری سےاسی قےادت کی کامےابی ہے اور اس کو ےقےنی بنانے مےں کردار ادا کرنے والے تما م لوگ قابل مبارکباد ہےں ،سراج الحق نے کہا کہ مےرا کراچی کے عوام کے لےے بھی ےہ پےغام ہے کہ ےہاں کے باشندوں کے بزرگوں نے قےام پاکستان مےں بھرپور حصہ لےا تھا اور ہجرت اور بڑی مشکلات برداشت کی تھےں اور گھر بار چھوڑ اتا کہ اےک اسلامی اور فلاحی رےاست قائم ہو ،ان بزرگوں کی اولاد سے مےری اپےل ہے کہ اےک اسلامی و فلاحی رےاست کے قےام کے لےے از سر نو تحرےک پاکستان شروع کر نے کے لےے کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دےں ،جماعت اسلامی کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لےے آگے بڑھے ،اور ہر زبان بولنے والے کو ساتھ ملا کر کراچی کی تعمےر و ترقی کے لےے جدو جہد کرے ۔اےک اسلامی ، خوشحال اور ترقی ےافتہ کراچی ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،سراج الحق نے کہا کہ آج سے ادارہ نور حق صرف جماعت اسلامی کے تنظےمی دفتر کے بجائے ےوتھ سےنٹر ہو گا کراچی کے نوجوان با صلاحےت اور تعلےم ےافتہ ہیں ان کو متحد اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے نوجوانوں کی تعلےم و تربےت کے لےے رضاکا ر تنظےمےں بنائی جائےں ۔حکومت کراچی کے عوام کے سامنے اےک مستقل لائحہ عمل سامنے لائے کےوں کہ وقتی اور نمائشی اقدامات کرنے سے مسائل حل نہےں ہو ں گے مرکزی حکومت جو اقدامات کرے ان مےں کراچی کے شہرےوں سے بھی مشاورت کی جائے کراچی آپرےشن کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائےں ۔ٹارگٹڈ آپرےشن مےں نےٹو کا اسلحہ بر آمد ہوا ہے ےہ بہت بڑا سوالےہ نشان ہے آپرےشن کسی جماعت کے خلاف نہےں بلکہ مجرموں ،دہشت گردوں اور بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ہے اور بلا امتےاز ہو ۔اس مےں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے ،قانون سب کے لےے برابر ہونا چاہے قانون سے بالاتر کوئی نہےں ہونا چاہےے ہر فرےق کو صفائی کا موقع ملنا چاہےے ،عدالت کے بغےر کسی کو بھی سزا دےنے کے ہم خلاف ہےں لےکن عدالتوں کو بھی مکمل طور پر آزاد ہو نا چاہےے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بجلی ،پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سمےت دےگر مسائل کا شکار ہےں اور جب انسان مرےخ پر جا رہا ہے کراچی کے عوام صاف پانی سے محروم ہےں ،وزےر اعظم نے مےٹرو بس کا اعلان تو کےا لےکن عملی اقدامات دےکھنے مےں نہےں آرہے ،کراچی کے عوام کے بنےادی مسائل حل کےے بغےر حالات بہتر نہےں ہو ں گے،سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے ناراض نوجوان جو پہاڑوں اور غاروں مےں گئے ہو ئے ہےں وہ پاکستان کے مخا لف نہےں بلکہ وہ ظلم و جبر کے خلاف ہےں اور دو لت کی غےر منصفانہ تقسےم کے خلاف ہےں ،بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق کا مطالبہ جائز مطالبہ ہے ،بلوچستا ن کا مسئلہ حل کرنے کے لےے پوری سےاسی قےادت کو ساتھ ملا کر جدو جہد کرےں گے اور اس کے لےے کوئی جرگہ بنانے کی ضرورت پڑی تو جر گہ بھی بنائےں گے ۔#

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s