یہاں کی قوم اور بچے نہایت ذہین ہیں باہر کے لوگ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن پھر بھی پاکستان دنیا میں پیچھے ہے باقی ممالک ترقی کی دوڑ میں آگے نکل چکے ہیں اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ ہماری قیادت کمزور بزدل اور کرپٹ ہے اگر پاکستان کو بہادر اور دیانت دار قیادت مل گئی تو معجزات رونما ہونگے۔سینیٹرسراج الحق کا ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے طلبہ وطالبات سے خطاب

8g

لاہور23مارچ2015ء
    امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ہمارا کوئی بجٹ بیرونی امداد کے بغیر پاس نہیں ہوتا ،سورج کی روشنی اور تازہ ہوا کی طرح ملک میں قیادت کی تبدیلی بھی ضروری ہے ،کرپٹ مافیا نے میریٹ کو ختم کردیا ،ملک میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشت گردی جاری ہے ،سیاسی پارٹی سے نیٹو کا اسلحہ برامد ہورہا ہے شہری قتل ہورہے ہیں اور بھتہ نہ دینے پر انسانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے ،ہمارے حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں اور انصاف کا نام و نشان نہیں ،ہم کسی کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ عالم اسلام کو ایک کرکے پوری انسانیت کو آزادی دلانا چاہتے ہیں ،حکومت اور پی ٹی آئی کو ایک میز پر لاکر بٹھایا ،بلوچستان کے ناراض نوجوانوں کو بھی پہاڑوں اور غاروں سے واپس لانے کیلئے جرگہ بنائیں گے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ذہین طلبہ و طالبات کو خصوصی ایوارڈ اور اسناد دی گیئں ،تقریب سے ادارے کے ریکٹرجمشید بشر نے بھی خطاب کیا اس موقعہ پرڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ خان ایڈوکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا معراج الدین خان اورانجینئرمحمد عثمان بھی موجود تھے
    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے یہاں کی قوم اور بچے نہایت ذہین ہیں باہر کے لوگ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن پھر بھی پاکستان دنیا میں پیچھے ہے باقی ممالک ترقی کی دوڑ میں آگے نکل چکے ہیں اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ ہماری قیادت کمزور بزدل اور کرپٹ ہے اگر پاکستان کو بہادر اور دیانت دار قیادت مل گئی تو معجزات رونما ہونگے ،سمندراور جنگلات آپ کو راستہ دینگے حقیقی قیادت عوام کی منتخب کردہ ہوتی ہے دھونس دھاندلی اور پیسے کے زور پر عوام پر مسلط قیادت لوگوں کو صرف غلام بناتی ہے انکے مسائل حل نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی چوہدری ،خان اور وڈیرے سے نہیں ہے ہم عوام کو اکٹھا کرکے ملک کو آزاد کرانا چاہتے ہیں ہمارا مقصد ہی انسان کو انسان کی غلامی سے آزاد ی دلاناہے اور اسے صرف اللہ کی غلامی میں دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ اس وجہ سے ناراض ہیںکہ انہیں محروم رکھا گیا ہے ۔ہم ناراض نوجوانوں کو منانے کیلئے جرگہ بنائینگے لیکن حکومت ہمیں یقین دہانی کرائے کیونکہ انہیں دیوار سے لگانے کی بجائے سینے سے لگانے کی ضرورت ہے سراج الحق نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ دل لگاکر علم حاصل کریں انکا مقابلہ پاکستان میں کسی کے ساتھ نہیں بلکہ لندن اور واشنگٹن میں بیٹھے ان لوگوں کے ساتھ ہے جو ہمارے ملک کو غلام بنانے کا سوچ رہے ہیں ہم سے ہماری تہذیب چھین لینا چاہتے ہیں اور ہمیں اپنے ہیروز سے محروم کرنا چاہتے ہیں امت مسلمہ کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے اور آپ ہی قوم کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کریںگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s