سراج الحق نے کراچی میں بس پر فائرنگ سے چالیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔ سراج الحق نے فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس کا معائنہ کیا ۔

10847528_895199847192982_7043212035926399891_o

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں بس پر فائرنگ سے چالیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔ سراج الحق نے فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے شہریوں کو جان و مال کا تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے ۔ ریاست کا اولین فرض ہوتاہے کہ وہ شہریوں کو جان و مال کا تحفظ دے ۔ کراچی میں پولیس میں میرٹ کے خلاف بھرتیاں کی گئیں جس کی وجہ سے پولیس آفیسرز بھی محفوظ نہیں رہے ۔ کراچی میں اس المناک واقعہ سے قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شہریوں کے تحفظ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے اور بس پر حملے کا واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے بارہا دہشت گردی کے واقعات میں ’’را‘‘کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرچکے ہیں مگر ابھی تک حکومت نے بھارتی حکومت سے باقاعدہ کوئی احتجاج کیا نہ عالمی برادری سے بھارتی تخریب کاری کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل و غارت گری پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔سانحہ 12مئی کے بعد آج سانحہ 13مئی پیش آگیا ہے جس میں درجنوں معصوم مسافروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں سرکاری اداروں خاص طور پر پولیس میں گھسے ہوئے گھوسٹ ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمہ اور پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کو دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے اب کسی مصلحت کو خاطر میں نہ لایا جائے ۔دریں اثنا جماعت اسلامی کے نائب امراء اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بھی اسماعیلی خواتین و حضرات کی بس پر حملہ ، بے گناہ ہلاکتوں اور دہشتگردی کی بڑی واردات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’را‘‘ اور اس کے ایجنٹوں کے خلاف قانونی گرفت میں ڈھیل کا نتیجہ ہے کہ ملک دشمنوں کو اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کا موقع مل رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتوں کی مٹی پاؤ پالیسی اور مفاد پرستانہ سیاست نے ملک بالخصوص کراچی کو آگ وخون کا سمندر بنادیاہے ۔ قانون کی حکمرانی اور سخت گیر پالیسیوں کے بغیر امن کا خواب پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s