کراچی میں دہشتگردی کے خلاف جماعت اسلامی کے ممبران پارلیمنٹ نے تحاریک استحقاق جمع کرادیں

20150505_184532لاہور13مئی2015ئ
    کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دو الگ الگ تحاریک التواءجمع کرا دی ہیں۔
    جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق پہلی تحریک التواءجماعت اسلامی کے امیراور سینٹر سراج الحق نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ اسماعیلی برادری کے افراد پر حملہ جس کے نتیجے میں مرد ،عورتیں،بچے اور بوڑھے جاں بحق ہو گئے ہیں،انتہائی بزدلانہ فعل ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
    دوسری تحریک التواءجماعت اسلامی پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب نے جمع کرائی ہے ۔ اس تحریک التوا پر جماعت اسلامی کے دیگر ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ،شیر اکبر خان اور خاتون ممبر عائشہ سید نے دستخط کیے ہیں۔تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ اسماعیلی برادری پر حملہ جس کے نتیجے میں مرد ،عورتیں،بچے اور بوڑھے جاں بحق ہو گئے ہیں،دونوں تحاریک میں ایوان کی معمول کی کارروائی روک کربحث کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s