جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں ملک بھر سے قومی اسمبلی کے حلقوں کا جائزہ لیا گیا

11850540_974772012569098_569256979047938765_o

لاہور18؍اگست 2015ء
جماعت اسلامی پاکستان نے آئندہ انتخابات کیلئے قومی اسمبلیوں کے امیدواروں کے نام فائنل کرنے اور انتخابی حکمت عملی ترتیب دینے کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔آج منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں منعقدہ مرکزی ذمہ داران کے ایک خصوصی اجلاس میں ملک بھر سے قومی اسمبلی کے حلقوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ترجیحات کا تعین بھی کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر سیاسی پارٹیاں دیانتداراور باکردار لوگوں کو نامزد کریں تو ملک سے کرپشن ،کمیشن ،اقرباء پروری اور لاقانونیت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوسکتا ہے ۔سراج الحق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انتخابی میدان میں صرف ان امیدواروں کو اترنے کی اجازت دی جائے جن کا سابقہ ریکار ڈ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ انہوں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اور نہ ہی کسی امانت میں خیانت کی ہے ۔آئین کی دفعہ 62،63پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صرف ایسے افراد کو اپنا امیداوار نامزد کریں جن کے کردار کی پختگی کے متعلق انہیں پورا یقین ہو ۔سیاسی جماعتوں کی چھتری تلے بہت سے ایسے لوگ پناہ لئے بیٹھے ہیں جن کا مقصد عوام کی خدمت کے بجائے اپنے جرائم کو چھپانا ہے ۔ دولت کے بل بوتے پرجو لوگ اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں وہ قومی خدمت نہیں بلکہ اپنی دولت میں اضافہ کرتے ہیں ۔ان لوگوں نے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دار انتخابات میں کروڑوں روپے لگا کر اربوں روپے کماتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں اخراجات کی مقررہ حد پر سختی سے عمل کرانا چاہئے ۔اجلاس میں نائب امیر و نگران شعبہ انتخابات میاں محمد اسلم ،نائب امیر حافظ محمد ادریس ،سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم و دیگر بھی موجود تھے ۔ حلقوں کے جائزے کا یہ سلسلہ مزید دو دن جاری رہے گا۔

Advertisements

One thought on “جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں ملک بھر سے قومی اسمبلی کے حلقوں کا جائزہ لیا گیا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s