ہر پاکستانی ایک پودا لگاکر پاکستان کو کلین اور گرین بنانے کی مہم کو کامیاب بنائے۔ سراج الحق کی منصورہ میں پودا لگا نے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

pic 02.......

لاہور5ستمبر 2015ء
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے قوم سے اپیل کی کہ ہر پاکستانی ایک پودا لگاکر پاکستان کو کلین اور گرین بنانے کی مہم کو کامیاب بنائے ۔ علمائے کرام بھی منبر و محراب سے شجر کاری مہم کے لیے عوام کو دعوت دیں ۔تمام پاکستانیوں کو شجر کاری مہم میں حصہ لیناچاہیے ۔اللہ نے موقع دیا تو شجر کاری مہم کو نصاب کاحصہ بنائیں گے اور طلبہ و طالبات کو امتحانوں میں پودا لگانے کے نمبر دیے جائیں گے ۔سراج الحق نے کہاکہ ہمارا وژن ہے کہ ہم پاکستان کو ایک سرسبزو شاداب پاکستان بنائیں ۔ انھوں نے کہاکہ یورپ میں ماحول کو بہتر بنانے کے لیے گرین پارٹیاں کام کرتی ہیں مگر ہمارے ہاں اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا جاتا ۔ اگر ہر پاکستانی ایک پودا لگائے تو ہر سال اٹھارہ کروڑ پودوں کا اضافہ ہوسکتاہے جس سے دیکھتے ہی دیکھتے چند سال میں پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک بن سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں جنگلات تیزی سے کم ہورہے ہیں جس سے بارشوں میں کمی آتی ہے اور پھر موسم کی شدت کی وجہ سے فصلوں پر برا اثر پڑتاہے اور غذائی پیداوار میں کمی ہونے سے غربت اور افلاس بڑھتے ہیں ۔ اگر ملک میں درخت لگانے کی طرف توجہ دی جائے تو بہت سی پریشانیوں کا حل نکل سکتاہے ۔ 
سراج الحق نے جماعت اسلامی کے مرکز سے یونین کونسل کی سطح تک کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ شجر کاری مہم کو پورا سال جاری رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، خاص طور پر تعلیمی اداروں ، مساجد ، مدارس اور بڑی شاہرات کے کناروں پر پودے لگائے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں جماعت اسلامی موروثی سیاست کے خلاف ہے ہم چاہتے ہیں کہ عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا جائے ۔ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ اختیارات کو عام آدمی تک پہنچائیں گے۔ سراج الحق نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ شجر کاری مہم کو ایک قومی مہم بنائیں اور عوا م میں پودے لگانے کے لیے جذبہ اور شعور اجاگر کریں ۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، حافظ ساجد انور ، کراچی کے سابق امیر محمد حسین محنتی ، مولانا عبدالمالک ، عبدالغفار عزیز و دیگر رہنما موجود تھے ۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے بھی پودا لگایا ۔ 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s