ملک کو ہندوستان کے خطرے سے بڑا خطرہ کرپٹ لیڈر شپ سے ہے جو ملک کو دھیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے نے ملکی سیاست کے رخ کاتعین کرلیا ہے۔نائب امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوامشتاق احمد

SAMSUNG CAMERA PICTURES
SAMSUNG CAMERA PICTURES

نائب امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوامشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کو ہندوستان کے خطرے سے بڑا خطرہ کرپٹ لیڈر شپ سے ہے جو ملک کو دھیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے نے ملکی سیاست کے رخ کاتعین کرلیا ہے جن اضلاع اور تحصیلوں میں جماعت اسلامی کی حکومت بنی ہے جماعت اسلامی کے ناظمین ان اضلاع اور تحصیلوں کو 2018ء کے الیکشن سے قبل ماڈل بنائینگے کراچی پاکستان کا معاشی شہ رگ ہے، وہاں پر امن آئیگا تو معاشی ترقی ہوگی، کراچی کو چند سیاسی جماعتوں کے رحم پر چھوڑ کرسیاسی مفاہمت نہیں بلکہ کراچی کے عوام کا معاشی قتل عام کیاگیا،راہداری منصوبہ میں صوبہ خیبر پُختون خواکے مفادات کو نظر انداز کیا گیا تو بھرپور محالفت کرینگے، ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پُختون خوا مشتاق آحمد خان نے شبقدرمیں جماعت اسلامی کے تربیتی کنونشن سے حطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ضلع چارسدہ کے امیر مصباح اللہ اور امیر تحصیل شبقدر حافظ شفیع اللہ بھی موجود تھے،مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ جماعت نہیں جو بنک بیلنس بنائے بلکہ عوام کا ٹیکس عوام پر لگانے اور خرچ کرنے کی کوشش کریگی،بلدیاتی انتحابات میں جماعت اسلامی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے، عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان پر پورا اتھرنے کی کوشش کریگی، جماعت اسلامی اس ملک کی سب سے بڑی جمہوری اسلامی جماعت ہے، جہاں پر صرف میرٹ کی بالادستی ہے، سیاسی جماعت سے بڑھ کر جماعت اسلامی کے ذیلی تنظیمیں پاکستانی عوام کی صحت اور روزگار کے سلسلے میں خدمت کرتی ہیں، سراج الحق کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پسے ہوئے طبقات اور محروم طبقوں کی نمائندہ اسلامی سیاسی جماعت ہے، عوام کا اعتماد جماعت اسلامی پر اس لئے بڑھ رہا ہے کیونکہ ہم نے کبھی کرپشن کی ہے اور نہ ہی کرپشن کرنے کی اجازت دینگے، اس ملک کے سیاسی جماعتوں نے صرف اپنے مفادات کے حصول کیلئے ایک دوسرے کا سپورٹ فراہم کیا، جھنڈوں اور نعروں کے بدلنے سے عوام کی قسمت نہیں بدلی جاسکتی ہے، بلکہ اس کیلئے ایک سوچ اور فکر ہونی چاہئے اور یہ سوچ صرف جماعت اسلامی کے پاس ہیں، جو حققیے معنوں میں عوام اور اسلام کی خدمت کررہی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s