ملک بہرام رضا کارانہ طور پر جماعت اسلامی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں، انہیں پارٹی سے نکالا نہیں گیا۔ ترجمان جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

577360_485486721510419_1125837784_n

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک بہرام خان کو جماعت اسلامی سے نکالا نہیں گیا ہے۔ تاہم انھوں نے ڈگری کے مسئلے پر جماعت اسلامی کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے رضا کارانہ طور پر جماعت اسلامی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ملک بہرام کا موقف ہے کہ 2013ء کے الیکشن میں ان کے مخالف امیدوار نے الیکشن ٹریبونل میں ان کے خلاف انتخابی عذر داری دائر کی تھی۔ملک بہرام کا کہنا ہے کہ ان کی ڈگری جعلی نہیں اور وہ باقاعدہ طور پر بی اے کے امتحان میں شریک تھے۔جس کے گواہ انھوں نے ٹریبونل میں پیش کیے تھے اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے نمائندے نے ٹریبونل میں پیش ہو کر تصدیق کی تھی کہ ملک بہرام کی ڈگری اصلی ہے جس کی بنیاد پر انتخابی ٹریبونل نے ان کے حق میں فیصلہ دیا ۔ بعد ازاں جب انھوں نے یونیورسٹی سے جاری کردہ پرویژنل سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ملاکنڈ یونیورسٹی میں ڈگری کی درخواست دی تو یونیورسٹی نے بتایا کہ آپ کی ڈگری منسوخ کر دی گئی ہے جس کے خلاف ان کی پٹیشن سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور ان کی پٹیشن پر کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں آیا ہے۔ملک بہرام کا کہنا ہے کہ ان کے مخالفین نے ان کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے گہری سازش کی ہے۔ ملک بہرام کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ سپریم کورٹ انھیں انصاف فراہم کرے گی اور میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔ تاہم چونکہ ڈگری کے مسئلے پر جماعت اسلامی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اس کی وجہ سے میں نے رضا کارانہ طور پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم پارٹی سے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے وابستگی اور اس کے لیے کام حسب سابق جاری رکھوں گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s