جب تک کسانوں اور مزدوروں کے بچوں کے چہروں پر رونق نہیں دیکھ لیتا ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا ۔پاکستان صرف اسلام آباد میں بیٹھے شہزادوں کا نہیں اس کی خاطر خون پسینہ ایک کرنے والے کسانوں کا بھی ہے ۔تمام وسائل شہروں جب کہ محرومیوں اور پریشانیوں کا رخ دیہاتوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق کا کسان راج تحریک کے زیر اہتمام بہاولپور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

pic sirajul haq (5)

لاہور6اکتوبر2015ء    
    امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک کسانوں اور مزدوروں کے بچوں کے چہروں پر رونق نہیں دیکھ لیتا ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا ۔پاکستان صرف اسلام آباد میں بیٹھے شہزادوں کا نہیں اس کی خاطر خون پسینہ ایک کرنے والے کسانوں کا بھی ہے ۔تمام وسائل شہروں جب کہ محرومیوں اور پریشانیوں کا رخ دیہاتوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔اس استحصالی اور ظالمانہ نظام کے خلاف زندگی کی آخری سانس تک لڑوں گا۔پاکستان کو محرومیوں کا شکار کرنے والے حکمران قومی مجرم ہیں جن سے تمام حساب بیباک کرنے کا وقت آگیا ہے ۔اس سے پہلے کہ لاکھوں کسان حکمرانوں کے محلوں کا محاصرہ کرلیں حکمرانوں کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہونگے ۔پاکستان پر 70ارب ڈالر کا قرضہ ہے جبکہ بیرونی بنکوں میں پاکستان کے کئی سو بلین ڈالر موجود ہےں ۔ملکی اقتدار پر قابض رہنے والوں نے قومی خزانے کو لوٹ کر اندرون اور بیرون ملک محل اور کارخانے بنا لئے لیکن غریب آج بھی چھت سے محروم ہے ۔حکمران قومی دولت پر عیش و عشرت کررہے ہیں جبکہ ملک کی خاطر دن رات محنت کرنے والے کسانوں اور مزدوروں کو دو وقت کا کھانا نصیب نہیں ۔جماعت اسلامی ان لٹیروں سے ایک ایک پیسہ نکلوائے گی اور اسے محروم و مظلوم طبقہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔عوام اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان راج تحریک کے زیر اہتمام بہاولپور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،ارسلان خان خاکوانی ،رمضان روہاڑی اور عزیر لطیف نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد کسانوں اور مزدوروں کی ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کا پیٹ پالنے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں مگر ان کی محنت کا پھل وہ لوگ کھا رہے ہیں جو اقتدار پر قابض ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں شدید گرمی میں مردوں کے شانہ بشانہ محنت کرتی ہیں لیکن ان کے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا اور تعلیم و صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں ،پاکستان پر اس وقت مسلح دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشت گرووں کا قبضہ ہے جنہوں نے عام آدمی کو زندگی گزارنے کی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے اور تمام وسائل پر خود سانپ بن کر بیٹھ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 68سال سے یہ ڈاکو اور لٹیرے قوم کے ساتھ سنگین مذاق کررہے ہیں ۔یہ ایک دوسرے کا احتساب کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ان لٹیروں کا حقیقی اور کڑا احتساب اس وقت ہوگا جب کسانوں اور مزدوروں کا راج قائم ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور کسانوں کے اتحاد سے ظالموں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب جائے گا۔
    سینیٹر سراج الحق نے بہاولپور صوبے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور صوبے کی بحالی جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے ،جنوبی پنجاب کے کروڑوں عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں 70سال سے کسان زمینوں کو آباد کرنے کیلئے خون پسینہ ایک کررہے ہیں مگر انہیں ان زمینوں کے مالکانہ حقوق نہیں دیئے جارہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نہ صرف ان کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دے بلکہ ان زمینوں کی آبادکاری کیلئے ضروری وسائل فراہم کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کوان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جارہا ۔جس سے ان کے پیداواری اخراجات پورے نہیں ہوتے ۔اگر کوئی کسان فصل اگانے پر پچاس ہزار خرچ کرتا ہے تو حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں میں اس کو آدھے سے زیادہ نقصان کا منا کرنا پڑتا ہے جس سے کاشتکاروں کے اندر سخت مایوسی اور بددلی پھیل رہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کپاس کی فی من قیمت ،چار ہزار ،گنے کی 250روپے ،باسمتی چاول کی 2500روپے اور مکئی کی فی من قیمت 1800روپے مقر ر کی جائے ۔کسانوں کو بجلی ،تیل، کھاد ،زرعی مشینری ،بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں پر سبسڈی دی جائے ۔
  

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s