تعلیمی ادارے قتل گاہیں بن گئی ہیں ،قانون و آئین پر عمل درامد نہ ہونے کی وجہ سے ملک و قوم پریشانیوں کی شکار ہے ۔ہر ادارہ قانون اور اپنے دائرہ کار میں میریٹ کے مطابق کام کرے تو ملک امن کا گہورا بن جائیگا۔سراج الحق

12118668_891136934273511_3566316346645722874_n

تیمرگرہ(       )
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہقانون و آئین پر عمل درامد نہ ہونے کی وجہ سے ملک و قوم پریشانیوں کی شکار ہے ۔ہر ادارہ  اپنے دائرہ کار میں میریٹ کے مطابق کام کرے تو ملک امن کا گہورا بن جائیگا۔ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے قوم کو متحد ہونے اور اناپرستی چھوڑنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیمی ادارے قتل گاہیں بن چکی ہیں جبکہ ہر ادارہ تباہی کے دہانے پہنچ چکاہے اداروں کی بربادی کا وجہ میریٹ کو پاؤں تلے روندنا ہے اگر میریٹ کے مطابق ہر ادارہ کو چلایا جائے تو ہر ادارہ ملکی آمدنی کا ذرئعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میدان میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما آزاد بخت کے بیٹے کے جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقتول کو دو ورز قبل نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا جنھیں بدھ کے روز آبائی علاقہ میدان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔سراج الحق نے کہا کہ مقتول ایک طالب علم تھا ۔یہ پنجاب حکومت اور لاہور ابتظامیہ کی نااہلی اور ناکامی ہے کہ دن دیہاڑے ایک بے گناہ طالب علم کو گولی مار ی جائے۔انھوں نے کہا کہ یہ کیسا نظام تعلیم ہے جس میں تعلیمی ادارے قتل گاہیں بن چکی ہیں۔انھوں نے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔سراج الحق نے کہا کہ دنیا کی چند روزہ زندگی کے لیے تو انسان بڑے پاپڑ بیلتا ہے جبکہ ہمیشہ کی زندگی کی ہم کم ہی فکر کرتے ہیں ہمارے تمام مسائل کی جڑ فکر آخرت سے رو گردانی ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بندگان خدا کی دائمی زندگی کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اور ہماری تمام تر جدوجہد کا محور اُخروی کامیابی ہے۔انھوں نے لوگوں سے کہا کہ اپنی زندگی اللہ کی رضا کے حصول میں گزاریں اور ہر کام کرتے وقت جائز اور ناجائز کا ہر صورت میں لحاظ رکھیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s