کراچی میں امن ، ترقی اور خوشحالی لانے اور مستقبل کو بہتر بنا نے کے لیے کراچی کے عوام کے پاس بلدیاتی انتخابات ایک سنہری مو قع ہے ۔ووٹ کی طاقت سے عوام اپنی تقدیر اور مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں ۔جماعت اسلامی کراچی میں 95فیصد نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جس میں دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی کی گئی ہے ۔جماعت اسلامی کراچی کو استحصال سے پاک شہر بنا ئے گی ۔کراچی میں امن ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے عوام کے پاس بلدیاتی انتخابات ایک سنہری مو قع ہے،سراج الحق

siraj khi
 
لاہور17اکتوبر 2015ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں امن ، ترقی اور خوشحالی لانے اور مستقبل کو بہتر بنا نے کے لیے کراچی کے عوام کے پاس بلدیاتی انتخابات ایک سنہری مو قع ہے ۔ووٹ کی طاقت سے عوام اپنی تقدیر اور مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں ۔جماعت اسلامی کراچی میں 95فیصد نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جس میں دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی کی گئی ہے ۔جماعت اسلامی کراچی کو استحصال سے پاک شہر بنا ئے گی ۔عوام کا احساس ِ محرومی دور کر ے گی ۔کراچی کو بااختیار شہری حکومت کا در جہ دیا جائے ۔جماعت اسلامی شہری حکومت کے سلب کردہ اختیارات واپس دلوانے کی کوشش کر ے گی ۔سند ھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو دیئے گئے وہ اختیارات بھی چھین لیے ہیں جو مارشل لاءکے دور میں حاصل تھے ۔خیبر پختونخواہ کی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کافی مالی اور انتظامی اختیارات دیئے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ادارہ نور حق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
سرا ج الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قیام امن کی کوشش کر نے والے اداروں کے لیے بھی امتحان ہیں کہ کراچی کے عوام کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کا مو قع فراہم کیا جاسکے تاکہ عوام کا انتخابات کے عمل پر اعتماد بحال ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ امن اور تر قی کے لیے جو بھی قدم اُٹھے گا کراچی کے عوام اس کی حمایت کریں گے ۔پر امن اور خوشحال کراچی کے لیے بلدیاتی انتخابات کا ہو نا بہت ضروری ہے ۔سرا ج الحق نے کہا کہ سند ھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو جو اختیارات دیئے ہیں وہ ناکافی ہیں ۔مالی اور بہت سے انتظامی اختیارات سندھ حکومت نے اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کئی مر تبہ بلدیاتی اداروں اور شہری حکومت میں شامل رہ چکی ہے اور کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ جماعت اسلامی کا دور ہی سنہری اور امن و ترقی اور خوشحالی کا دور ثابت ہو ا ہے ۔سرا ج الحق نے کہا کہ کراچی میں ہر شہری تک پینے کے لیے صاف پانی پہنچانا جماعت اسلامی کی تر جیحات میں شامل ہے ۔جماعت اسلامی غریبوں کے علاقوں کو کبھی نظر انداز نہیں کر ے گی ۔آج کراچی میں جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔غریبوں کے علاقوں میں سہولیات ناکافی ہیں ۔سر کاری اسکولوں اور ہسپتالوں میں بہت برا حال ہے ۔جماعت اسلامی شہر کو استحصال سے پاک شہر بنائے گی ۔طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرے گی اور عوام کا احساس محرومی دور کرے گی ۔سرا ج الحق نے کہا کہ افسوس ہے کہ ڈاو ¿یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر بھی یہاں سیاست کی گئی انٹربورڈ کے چیئرمین کی تقرری میں بھی میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ان دونوں عہدوں پر تقرری میں گورنر ہاﺅس کو استعمال کیا گیا ہے اور میرٹ کے خلاف فیصلہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی ایک نظریاتی شہر ہے ۔ملک کی معاشی شہ رگ ہے ۔جماعت اسلامی اسے اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی اور عالم اسلام کے لیے قابلِ فخر شہر بنائے گی ۔سراج الحق نے کہا کہ بعض اطلاعات کے مطابق حیدر آباد میں لوگوںکو ڈرایا اور دھمکایا جارا ہے جو انتہائی افسوس ناک اور تشویش ناک ہے اور قیام امن کی کوششوں میں مصروف اداروں کے لیے یہ بھی ایک امتحان ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ من پسند نتائج حاصل کر نے کے بجائے شہریوں کو آزادانہ اور شفاف انتخابات اور آزادانہ ووٹ کے استعمال کا حق دے ۔ہمیں امید ہے کہ یہ انتخابات ماضی کے انتخابات کی طر ح نہیں ہوں گے بلکہ کراچی کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نے کا مو قع ملے گا ۔سر اج الحق نے کہا کہ آگر کراچی کے عوام کو حقیقی معنوں میں آزادانہ انتخابات میسر ہوئے تو یقیناً کراچی کے عوام امن ،ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔اس لیے وہ جماعت اسلامی کو ایک بار پھر مو قع دیں گے ۔جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اپنی اہلیت ثابت کی ہے ہم کراچی کو خوشحالی اور ترقی کی شاہراہ پر دوبارہ گامزن کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مقامی سطح پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا اختیار دیا ہے اور مقامی قیادت جہاں مناسب سمجھے ایڈجسٹمنٹ کرے ۔مئیر کے حوالے مناسب مو قع پر اعلان کریں گے # 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s