عوام پر مزید 40ارب روپے کے ٹیکس ناقابل قبول ہے،زلزہ سے متاثرہ علاقوں کا آفت زدہ قرار نہ دینا افسوسناک ہے،سراج الحق کا ایک سو پچاس افراد کی شمولیتی تقریب سے خطاب

P5

پشاور7نومبر2015ء
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی خاطر چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا جماعت اسلالمی ضمنی بجٹ اور ٹیکس لگانے کو مسترد کرتے ہیں اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ وہ المرکز اسلامی میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد اور چارسدہ کے امیر مصباح اللہ بھی موجود تھے۔
تقریب سے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے قومی وطن پارٹی کے تحصیل صدر نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق نے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر ولی محمد کی قیادت میں شامل ہونے والوں کا خیر مقد م کیا اور ان کو جماعت اسلامی کا جھنڈا پیش کیا اور ہار پہنائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ زلزلہ آئے ہوئے آج 12واں دن ہے لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے جالی اور مالی نقصان کا سروے اب تک مکمل نہیں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرین کے لیے20کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور اب تک ہم نے12کروڑ روپے خرچ کردیا ہے اور تمام متاثرہ علاقوں میں ہمارے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہزاروں خدائی خدمت گار دس اضلاع میں دن رات امدادی کام میں مصڑوف ہیں۔انھوں نے امداد دینے والے اداروں اور شخصیات کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے امدادی اور بحالی آپریشن جاری ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں کرپٹ لوگوں کے ایک گروپ نے وسائل پر قبضہ کررکھا ہے اور غریبوں کی حالت بہتر بنانے میں رکاوٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ ولی محمد خان اور ان کے ساتھیوں نے سوچ سمجھ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اپنے علاقہ میں مجھے بڑے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔میں ان کی دعوت قبول کرتا ہوں اور ان کی مرضی کے وقت اور مقام پر چارسدہ آؤں گا۔سراج الحق نے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے لیکن افسوناک امر یہ ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومت نے ابھی تک ان علاقوں کو آفت زدہ نہیں قرار دیا۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آفت کس کو کہتے ہیں اور یہ مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ گھروں کا بے پناہ نقصان ہوا ہے ۔ان کویک مشت ادائیگی کی جائے ،وہ بہادر لوگ ہیں اپنے گھر خود بنا لیں گے۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پراگریسو پارٹی ہے اور پاکستان کا مستقبل ہمارا ہے۔ ولی محمد خان کی قیادت میں اتنے زیادہ لوگوں کی شمولیت اس بات کازندہ ثبوت ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s