قومی وطن پارٹی چارسدہ کے تحصیل صدر ولی محمد خان اورجہانگیر کوڈا خیل نے اپنے 150ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،شمولیت کا اعلان امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی موجودگی میں المر کز الاسلامی پشاور میں کیا

QWP

پشاور7نومبر2015ء
قومی وطن پارٹی چارسدہ کے تحصیل صدر ولی محمد خان اورجہانگیر کوڈا خیل نے اپنے 150ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،شمولیت کا اعلان امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی موجودگی میں المر کز الاسلامی پشاور میں کیا ۔اس موقع پرقومی وطن پارٹی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والے ولی محمد خان نے کہا کہ زندگی کا اہم حصہ میں نے جن لیڈروں کے زیر سایہ گزارا ہے آخر میں پتہ چلا کہ ان کا عوام سے کوئی سرو کار نہیں۔وہ المرکز اسلامی میں شمولیتی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ چارسدہ میں ہم نے کام کرکے قومی وطن پارٹی کو کامیاب کرایا لیکن اس کے ارکان اسمبلی نے عوام کو یک سر نظر انداز کیا اور اپنے مفادات کے حصول میں لگ گئے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے بار بار پارٹی قیادت کی توجہ دلائی لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔انھوں نے الزام لگایا کہ سینیٹ الیکشن میں قومی وطن پارٹی کے ایک ایم پی اے نے تین بار ووٹ بیچا۔باضمیر لوگوں کی ایسی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ہم دوستوں نے طویل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پختونوں کے حقوق کی پاسدار ی سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کرے گی۔ شفافیت اس کے رہنماؤں اور کارکنوں کا طرہ امتیاز ہے۔ولی محمد خان کے ساتھ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے نام یہ ہیں :سعود جان عمرزئی، جہانگیر کوڈا خیل،منظور ننگیالے، شیر خان اتمانزئی،اجمل خان نوید حلیم آباد،جان محمد اتمانزئی،ڈاکٹر خلیل وردگ،شاہ جہان خان اتمانزئی۔امین جان رجڑ ،ذاکر حلیم آباد،حیات خان،جمیل خان،مزمل شاہ اور جہانگیر شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s