جاگیردار وڈیروں چورلٹیروں کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ ان کے خلاف سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی نے علم بغاوت بلند کیا ہے جماعت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور وہ واحد جمہوری پارٹی ہے جہاں مو روثیت کی کوئی گنجائش نہیں۔ جماعت اسلامی کے دروزے ہرکسی کے لئے کھلے ہیں ۔کارکردگی کی بنیاد پرکوئی بھی جماعت اسلامی کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچ سکتاہے۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمدخان کا کرک میں جلسہ عام سے خطاب

JI

۰۸؍نومبر ۲۰۱۵ء
 امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمدخان نے کہاہے کہ جاگیردار وڈیروں چورلٹیروں کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ ان کے خلاف سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی نے علم بغاوت بلند کیا ہے جماعت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور وہ واحد جمہوری پارٹی ہے جہاں مو روثیت کی کوئی گنجائش نہیں۔ جماعت اسلامی کے دروزے ہرکسی کے لئے کھلے ہیں ۔کارکردگی کی بنیاد پرکوئی بھی جماعت اسلامی کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچ سکتاہے۔ پاکستان کے وسائل پر چندخاندان قابض ہیں ۔یہ لوگ پارٹیوں پر قبضہ کرکے ہرحکومت کاحصہ رہتے ہیں اوران لوگوں نے اربوں ڈالر کے قرضے لے کر ہرپاکستانی کو2لاکھ روپے کامقروض بنادیا ہے۔ پاکستان میں قیمتوں کاتعین آئی ایم ایف کررہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹیری کرک میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی ضلع کرک کے امیر مولانا تسلیم اقبال ، دوست محمد اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ مشتاق احمدخان نے کہاکہ حکومت ایک لیٹر تیل میں چالیس روپے کمارہی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اورچالیس ارب کااضافہ ٹیکس کسی صورت منظور نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فرنگی دورکے تربیت یافتہ لوگوں نے پاکستان پرقبضہ کیاہے جنہوں نے ہرقسم کے وسائل سے مالامال ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی کے چھ ہزار کارکنان مصروف عمل ہیں اورالخدمت کروڑوں روپے خرچ کرچکی ہے۔ مصیبت کی گھڑی میں جماعت اسلامی قوم کی خدمت کرتی ہے ۔باقی تمام پارٹیاں اوران کے کارکنان غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی صوبے کی دوسری قوت بن چکی ہے انشاء اللہ آئندہ عام انتخاب میں جماعت اسلامی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بنے گی۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ایک ہزار سے زائد منتخب ممبران رہ چکے ہیں ان کے دامن ہرطرح کے کرپشن اورالزمات سے پاک ہیں یہ صرف جماعت اسلامی کی خوبی ہے۔ قوم ملک کو خوشحال اوراسلامی پاکستان بنانے میں جماعت اسلامی کاساتھ د ے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s