بڑے بڑے عزیر بلوچ اسمبلیوں اور قومی اداروں پر قابض ہیں جنہوں نے قوم کے وسائل پر قبضہ کرکے ان کی خوشیوں کا قتل عام کیا ہے ۔عوام ان عزیر بلوچوں کے رحم و کرم پر ہیں ،یہی لوگ 69سال سے ملک و قوم کی تقدیر کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق

pic siraj ul haq & Mian Amir Mahmood (1)
لاہور یکم فروری 2016ء
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ بڑے بڑے عزیر بلوچ اسمبلیوں اور قومی اداروں پر قابض ہیں جنہوں نے قوم کے وسائل پر قبضہ کرکے ان کی خوشیوں کا قتل عام کیا ہے ۔عوام ان عزیر بلوچوں کے رحم و کرم پر ہیں ،یہی لوگ 69سال سے ملک و قوم کی تقدیر کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔چھوٹے بڑے عزیر بلوچوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ہونی چاہئے ۔بڑوں کی لڑائی میں ہمیشہ ملک و قوم کا نقصان ہوتا ہے ،اختیارات کی لڑائی میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں ۔حکمران ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے میں لگے ہوئے ہیں ، ان کے پاس غربت جہالت ،مہنگائی بدامنی کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، نہ ہی عام آدمی کی زندگی میں کوئی بہتری لانے کی انہیں فکر ہے ۔مارچ میں کرپشن اور سود کے خلاف فیصلہ کن جنگ کیلئے میدان میں اتریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سٹی ناظم لاہور میاں عامر محمود کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ،ڈاکٹر سید وسیم اختر اور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد اور قیصر شریف بھی موجود تھے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومتی پارٹیوں کے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور لڑنے جھگڑنے سے عوام کے ہاتھ کچھ آئے گا نہ عام آدمی کے مسائل میں کوئی کمی واقع ہوگی ،اگر یہ پارٹیاں واقعی کچھ کرنا چاہتی ہیں تو آگے بڑھیں اور مل جل کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ،غربت مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے ،کرپشن نے پورے نظام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہر سال قومی خزانے سے ایک کھربوں روپے لوٹے جارہے ہیں ،ملک میں معاشی کرپشن کے ساتھ ساتھ سیاسی اور انتخابی کرپشن ناقابل برداشت ہوچکی ہے ، لیکن حکمران کرپشن اور کمیشن کلچرکے سدباب کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔ انہوں نے کہاکہ عزیر بلوچ کے انکشافات انتہائی گھناﺅنے ، شرمناک اور چشم کشا ہیں ۔ انہوں نے کئی چہروں سے نقاب الٹ دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں شروع ہونے والی کرپشن کے خلاف تحریک ملک کو لٹیروں سے پاک کرنے اوردیانتدار قیادت آگے لانے کی تحریک ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تحریک میں جوق در جوق شامل ہوں اور جن لوگوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا کر ان کی خوشیوں کو لوٹا ہے انہیں اقتدار سے نکال باہر کریں ۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s